Daily Ausaf:
2025-02-04@08:05:47 GMT

یونان کی سمندری حدود میں24گھنٹوں میں100 سے زائد زلزلے

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

یونان(نیوز ڈیسک)یونان کی سمندری حدود میں 24 گھنٹوں کے دوران 100 سے زائد زلزلے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلوں کی شدت 4.9 تک ریکارڈ کی گئی ہے جس کےبعد بڑا زلزلہ آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، ادھریونان میں زلزلوں کے بعد جزیروں سے شہریوں کا انخلا شروع ہوگیا ہے۔

زلزلہ کیوں اور کیسے آتا ہے؟
ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری انڈین اور تیسری اریبئین ہے۔زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔

زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کی وجہ سے رونما ہوتا ہے، يہ توانائی اکثر آتش فشانی لاوے کی شکل ميں سطح زمين پر نمودار ہوتی ہے،زیادہ تر زلزلے فالٹ زون میں آتے ہیں، جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی یا رگڑتی ہیں۔پلیٹوں کے رگڑنے یا ٹکرانے کے اثرات عام طور پر زمین کی سطح پر محسوس نہیں ہوتے لیکن اس کے نتیجے میں ان پلیٹوں کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہوجاتا ہے۔ جب یہ تناؤ تیزی سے خارج ہوتا ہے تو شدید لرزش پیدا ہوتی ہے جسے سائزمک ویوز یعنی زلزلے کی لہر کہتے ہیں۔

خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 4 دہشتگرد ہلاک، 5 اہلکار زخمی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سوات: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات کے مرکزی ضلع مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4اعشاریہ 5ریکارڈکی گئی ،زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دفاتر اوردکانوں سے باہر نکل آئے۔

متعلقہ مضامین

  • یونان کے سینٹورینی جزیرے میں زلزلے کے باعث اسکول بند
  • فوج اور عوام کے درمیان بڑھتی خلیج کو کم کرنے کیلئے فوج اپنی آئینی حدود میں واپس جائے
  • زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
  • سوات: مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • یونان:سیاحتی جزیرے میں11 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے، سکول بند
  • حیدرآبادمیں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ،نوجوان کو لوٹ لیاگیا
  • سردیوں میں جسم میں طاقت، ہڈیوں اور پٹھوں کے لیے فائدے مند پھل کونسا ہے
  • سکھر پولیس کی جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی میں تیزی
  • بحریہ ٹاؤن زمین قبضہ کیس: نیب نے ملک ریاض اور زین ملک کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا