Nawaiwaqt:
2025-02-04@07:51:56 GMT

سہ فریقی سیریز ،قومی ٹیم آج سے ٹریننگ کا آغاز کریگی

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

سہ فریقی سیریز ،قومی ٹیم آج سے ٹریننگ کا آغاز کریگی

تین ملکی کرکٹ سیریز کیلئے قومی شاہین آج سے اپنی مشقوں کا آغاز کرینگے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کی ٹریننگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا ،نیوزی لینڈ ٹیم 5 فرو ر ی کو لاہور پہنچے گی ،ساؤتھ افریقہ ٹیم سہ فریقی سیریز کے لیے7فروری کو لاہور پہنچے گی۔سہ فریقی سیریز کا پہلا میچ8فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا ،10فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔    دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ فروخت ہوگئے، ہائی وولٹیج ٹاکرے کے ٹکٹس ایک گھنٹے کے اندر ہی بک گئے۔ٹکٹ کی قیمت ساڑھے 9 ہزار پاکستانی روپے سے لے کر ساڑھے 9 لاکھ روپے رکھی گئی تھی جبکہ پاک بھارت معرکہ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی:پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت

دبئی میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اہم ٹاکرے کے تمام ٹکٹ صرف چند منٹ ہی میں ختم ہو گئے۔

آئی سی سی کے مطابق پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ اتنی زیادہ تھی کہ چند لمحوں میں تمام نشستیں بک ہو گئیں جب کہ سیمی فائنل کے ٹکٹس کی خریداری بھی تیزی سے جاری ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کے حوالے سے میڈیا ذرائع کے مطابق عام پویلین کا ٹکٹ 500 درہم، مختلف پویلینز کے ٹکٹ 1200 سے 5 ہزار درہم تک دستیاب ہیں۔ اسی طرح وی آئی پی گرینڈ لاؤنج کا پیکیج ساڑھے 12 ہزار درہم کا ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ساڑھے 9 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

علاوہ ازیں بھارت کے دیگر گروپ میچز اور دبئی میں پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹس کی فروخت بھی آج ہی شروع ہوگی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹس کی قیمت 125 درہم سے شروع ہوگی۔

اسی طرح پاکستان میں ہونے والے 10 میچز کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت پیر سے شروع ہے، جو 108 ٹی سی ایس مراکز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔ فائنل کے ٹکٹس کی فروخت پہلے سیمی فائنل کے اختتام کے بعد شروع کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سہ ملکی سیریز کے ٹکٹس آج سے ملنا شروع، کونسا ٹکٹ کتنا کا ہوگا؟
  • چیمپئنز ٹرافی:پاک بھارت میچ کے ٹکٹ چند منٹوں میں فروخت
  • سہ ملکی کرکٹ سیریز: لاہور میں آرمی اور رینجرز تعینات کرنیکی منظوری
  • سہ ملکی کرکٹ سیریز کی تیاریاں، آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری
  • سہ ملکی سیریز، چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے لیے روانہ
  • سہ فریقی سیریز کے دوران پاک فوج اور رینجرز جوانوں کی تعیناتی کی منظوری
  • سہ فریقی سیریز، آئی سی سی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا
  • پاکستان میں ہونیوالی سہہ ملکی ون ڈے سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
  • پاکستان میں ہونے والی تین ملکی ون ڈے سیریز کے میچ آفیشلز کون ہونگے؟ اعلان ہوگیا