بینکوں سے لین دین کرنے والوں کیلئے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک اور تمام مالیاتی ادارے کل بند رہیں گے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان، سٹیٹ بینک بینکنگ سروسز آف پاکستان سمیت تمام شیڈولڈ بینک اور مالیاتی ادارے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں عام تعطیل کی وجہ سے 5فروری بروز بدھ کومکمل طور پر بند رہیں گے۔
مالیاتی اداروں میں کسی قسم کا کوئی مالیاتی لین دین یا معاشی کاروبار نہیں ہو گا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے باضابطہ سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سٹیٹ بینک
پڑھیں:
داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری کا امکان
داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کیلئے عالمی بینک کی جانب سے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت190.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1700 ارب روپے تک پہنچ گئی جس کی وجہ زمین کے حصول میں تاخیر، سکیورٹی خدشات اور امریکی ڈالر کی قدر میں 178 فیصد اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کا پہلا مرحلہ 2,160 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں منصوبے کی کل پیداوار4,320 میگاواٹ ہو جائے گی۔ذرائع کے مطابق عالمی بینک پہلے ہی 588 ملین ڈالر قرض اور 460 ملین ڈالر کی گارنٹی فراہم کر چکا ، 800 ملین ڈالر بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن اور 200 ملین ڈالر بین الاقوامی بحالی و ترقیاتی بینک کے تحت ملے گا۔
بین الاقوامی ترقیاتی ایسوسی ایشن کے تحت 435 ملین ڈالر صفر سود پر، جبکہ 365 ملین ڈالر 5.83 فیصد شرح سود پر دیے جائیں گیاسی طرح بین الاقوامی بحالی و ترقیاتی بینک کے تحت 200 ملین ڈالر 6.13 فیصد شرح سود پر فراہم کیے جائیں گے۔ذرائع نے مزید کہا کہ منصوبہ پہلے 2023-24 میں مکمل ہونا تھا، لیکن اب 2027-28 میں مکمل ہوگا۔