ایبسلیوٹلی ناٹ کا دیوان لکھنے والے تخلص تبدیل کرلیں، طلال چودھری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ مذاکرات سے بھاگنے والے شدید ذہنی تناﺅ اور فرسٹریشن کا شکار ہیں،190 ملین پاﺅنڈ کیس کے فیصلے کے بعد یہ اپنا دماغی توازن پہلے ہی کھو چکے تھے،وزیراعظم کے بارے میں عمر ایوب کا نوحہ بڑا دلدوز ہے، عمر ایوب کو نقص حافظہ کی شکایت ہے، وہ شاید بھول چکے ہیں کہ شہباز شریف اس ملک کے منتخب وزیراعظم ہیں، عمر ایوب کی گیدڑ بھبکیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ اپنا ذہنی توازن کھو چکے ہیں،مرشد حال مقیم اڈیالہ سے پوچھ لیں کہ مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر کے آپ کیا ثابت کرنا چاہتے تھے؟ آخر تحریک انصاف کو کہاں سے امید نظر آ رہی ہے کہ وہ مذاکرات سے بھاگ کر پھر احتجاجی تحریکوں کی طرف جا رہی ہے،مرشد حال مقیم اڈیالہ کا مطالبہ ہے کہ جیل سے رہا کرو تو مذاکرات کروں گا، جیل سے رہا کرو تو احتجاج ملتوی کروں گا،”ایب سلیوٹلی ناٹ“ کا دیوان لکھنے والے اب اپنے تخلص تبدیل کرلیں۔عوام اب آپ کے دھوکے میں نہیں آنے والے، آپ یوم سیاہ منائیں یا احتجاج کریں، اب عوام آپ سے چھٹکارے کے لئے یوم نجات منائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: عمر ایوب
پڑھیں:
اسرائیل نے غزہ میں تمام حدیں پار کرلیں؛ یورپی یونین
یورپی یونین میں خارجہ امور اور سیکویرٹی پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے غزہ ]پر مسلسل بمباری اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اسرائیل کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کایا کالاس نے کہا کہ حق دفاع کے نام پر اسرائیل نے غزہ میں تمام حدیں پار کرلیں۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی جنگ بندی کے باوجود حالیہ بمباری سے واضح ہوتا ہے کہ اس کے عزائم کتنے جارحانہ ہیں اور وہ عالمی قوانین کا کتنا احترام کرتا ہے۔
یورپی یونین کی خاتون عہدیدار نے مزید کہا کہ غزہ میں معصوم انسانی جانوں کی ہلاکتوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ یہ دردناک مناظر دیکھے نہیں جاتے۔
کایا کالاس نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کا احترام کے بغیر امن کو یقینی نہیں بنایا جا سکتا۔ فلسطین کا دو ریاستی حل کے سوا کوئی راستہ ہے۔