حیدر آباد میں7 روزہ انسدا پولیو مہم کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
حیدرآباد: انسداد پولیو مہم کے دوران خاتون ہیلتھ ورکرز لطیف آباد میں ایک بچے کو پولیو کے قطرے پلا رہی ہیں
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)یس ایس پی حیدر آباد ڈاکٹر فرخ علی اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 7 روزہ انسدا پولیو مہم کا آغاز کردیا، 03 فروری سے شروع ہونے والی سات روزہ مہم 09 فروری تک جاری رہے گی، ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے پولیو ٹیموں سے بھی ملاقات کی اور انہیں مہم کو کامیاب بنانے کے متعلق ہدایات دی ،پولیو مہم کے دوران حیدرآباد کی 4 تحصیلوں میں 3 لاکھ 14 ہزار 80 بچوں کو پولیو سے بچا¶
کے قطرے پلائے جائیں گے ،پولیو مہم میں 985 پولیو ٹیم 160 اور 160 UCMOs حصہ لے رہے ہیں،اس کے علاوہ 36 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 90 فکس سائیٹ بھی قائم کیے گئے جہاں مقرر عملہ اس مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گا،ڈسٹرکٹ پولیس حیدرآباد کے 1143 پولیس افسران و جوان بھی پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، پولیو ٹیمیں محنت اور لگن سے کوشش جاری رکھیں جس سے ہمارے بچے پولیو سے ہمیشہ محفوظ رہیں،والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے باقاعدگی سے پلائیں جس سے پولیو سے نجات ممکن ہوسکے۔ ایس ایس پی حیدرآباد ڈاکٹر فرخ علی نے شہریوں سے خصوصی اپیل کی ہے کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور ان کے گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ پاکستان کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے اور اسکے آنے والے معمور بچوں کو اس خطرناک مرض سے مکمل نجات دلائی جاسکے۔
زین العابدین میمن
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو پولیو کے قطرے بچوں کو پولیو پولیو مہم
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے فون پر بات اور میڈیکل چیک اپ کی درخواستیں منظور
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیشل جج سینڑل ایف آئی اے اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک کروانے کی درخواستیں منظور کر لیں۔ عدالت نے حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ اٹھائیس اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے دو متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عثمان ریاض گل اور ظہیر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل عثمان گل ریاض نے موقف اپنایا کہ عدالت نے پہلے بھی میڈیکل چیک اپ کے حوالےسے حکم جاری کیا۔ جیل ڈاکٹرز کی موجودگی میں ذاتی معالجین سے چیک اپ کروایا جائے جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا۔ وکیل ظہیر عباس نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں پہلے بھی چیک اپ ہو چکا ہے۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ سناتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات اور میڈیکل چیک کروانے کا حکم دے دیا جبکہ حکم پر عملدرآمد کی رپورٹ 28 اپریل کو جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی ہے۔
مزید :