سرینہ چوک انٹرچینج پروجیکٹ کا افتتاح آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد (آن لائن) سرینہ چوک انٹرچینج پروجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح آج منگل کو کیا جائیگا، غیر معمولی اسپیڈ، اعلی معیار، 72 روز کی ریکارڈ مدت میں 3 انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پر مشتمل سرینہ چوک انٹرچینج پروجیکٹ مکمل کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سرینہ چوک انٹرچینج پروجیکٹ کا دورہ کیا اورپروجیکٹ کے افتتاح کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر محسن
نقوی نے کہا کہ سرینہ چوک انٹرچینج کو ریکارڈ 72 دن میں مکمل کیا گیا ہے، سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ تین انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پرمشتمل ہے، یہ انٹرچینج سرینہ ہوٹل، کنونشن سنٹر، شاہراہِ دستور اور ڈپلومیٹک انکلیو کے جنکشن پر واقع ہے، سرینہ چوک انٹرچینج منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد شہر کے ٹریفک کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگا، سرینہ چوک منصوبے کو خوبصورت درختوں، پھولوں اور لینڈ اسکیپنگ سے مزین کیا گیا ہے، چیئرمین سی ڈی اے اور ان کی پوری ٹیم پروجیکٹ کی تکمیل پر مبارکباد کی مستحق ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے 2 گواہوں پر جرح مکمل کرلی
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد کے سینٹرل جج کی عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نے استغاثہ کے 2 گواہوں پر جرح مکمل کرلی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی،ملزمان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے گواہ محمد فہیم اور عمر صدیق کے بیان پر جرح مکمل کرلی
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ 28 جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا کیس فوری دوسرے بینچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل کو مزید معاونت کی ہدایت کردی تھی۔اس سے قبل 13 جنوری کو توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواستیں خارج کرنے کے اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلے کو چیلنج کر دیا تھا۔دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔