پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے میرٹ لسٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پنجاب کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے عبوری میرٹ لسٹ جاری کر دی گئی۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تمام8104درخواست گزاروں کی بالحاظ میرٹ فہرست ویب سائیٹ پر جاری کردی ، میرٹ لسٹ اوپن میرٹ اور اوورسیز کیٹگری کیلئے علیحدہ علیحدہ جاری کی گئی ہے اس میرٹ لسٹ کی بنیاد پر امیدواروں کو میڈیکل کالجز الاٹ ہوں گے ۔پنجاب کے 32نجی میڈیکل کالجوں میں سنٹرالائزڈ ایڈمیشن کیے جارہے ہیں ،پہلی سلیکشن لسٹ میں نجی میڈیکل کالجز میں ایم بی بی ایس کا آخری میرٹ 80.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب میں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی
لاہور:پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب میں گزشتہ سالوں کی نسبت رواں سال زیادہ گرمی پڑنے کی پیشگوئی کر دی۔
پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو کے لیے الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر خشک اور گرم موسم کا سلسلہ جاری ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
آئندہ 24 گھنٹوں تک موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بارش کے امکانات نہیں۔