اگلی مرتبہ کن لوگوں کو ٹکٹ نہیں ملے گا، پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے واضح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
رہنما تحریک انصاف جنید اکبر خان کا کہنا ہے کہ وہ پارٹی میں جزا و سزا کے تصور کو قائم کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نہ دے اور اسے ٹکٹ مل جائے۔
اے آر وائی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ سیاسی نوکر اور ورکر میں فرق ہوتا ہے، وہ ہمیشہ سے سیاسی ورکر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ پارٹی میں لوگوں کو جلسوں میں شرکت کے حوالے سے ٹارگٹ دینے سے گریز کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 8 فروری کو صوابی میں جلسہ، پی ٹی آئی کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر کے لیے چیلنج؟
’میں نے ہر میٹنگ میں کہا ہے کہ میں ٹارگٹ نہیں دوں گا کیونکہ اس سے تو اندازہ ہوگا کہ آپ پارٹی کو اون نہیں کرتے، میں ہر جگہ یہ بات کرتا ہوں کہ پولیٹیکل ورکر اور پولیٹیکل نوکر میں فرق ہونا چاہیے، تو میں کسی کو یہ ٹارگٹ نہیں دوں گا کہ آپ اتنے بندے لے کے آئیں۔‘
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی میں سزا و جزا کے تصور کو رائج کریں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ایک شخص مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نہ دے اور اسے انتخاب کے وقت ٹکٹ مل جائے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی ہومیو پیتھک قیادت سائیڈ پر کردی جائے گی، عمران خان اسی سال رہا ہوں گے، جنید اکبر
’جو پارٹی کے لیے محنت کرے گا، کام کرے گا، وہ آگے بڑھے گا، جو نہیں کرے گا اس کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، سب لوگ مجھے جانتے ہیں اگر میں یہ نہ کرسکا تو صدارت چھوڑدوں گا۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے آر وائی پی ٹی آئی جنید اکبر خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ا ر وائی پی ٹی ا ئی جنید اکبر خان جنید اکبر پارٹی میں کے لیے
پڑھیں:
مذاکرات کا مقصد حکومت کو ایکسپوز کرنا تھا، عمران خان کو اب بھی آفرز آتی ہیں کہ حکومت کو دو سال چلنے دیں. جنید اکبر
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 )پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ مذاکرات کا مقصد حکومت کو ایکسپوز کرنا تھا، عمران خان کو اب بھی آفرز آتی ہیں کہ حکومت کو دو سال چلنے دیں، عمران خان آفرز قبول کرلیں تورہا ہوجائیں گے مگر وہ اپنے اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں. ایک ٹی وی چینل سے گفتگو میں انہوںنے کہا کہ سابق وزیراعظم کو کہاتھا کہ اسمبلی توڑنے کا مشورہ دینے والوں کوکہیں یہ ٹھیک نہیں ہے عمران خان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، حکومت کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہو چکے ہیں.(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے لوگ ہم سے محبت کرتے ہیں جوعمران خان کے ساتھ ہوگا وہی جیتے گا اگر آج پارٹی چھوڑتا ہوں توپچاس بندے بھی میرے ساتھ نہیں ہوں گے. انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کی خواہش نہیں تھی کہ عاصم منیر آرمی چیف بنیں جنرل باجوہ نے مسلم لیگ( ن) سے توسیع لینے کا فیصلہ کیا تھا انہوںنے اعتراف کیا کہ ہمارے سارے فیصلے ٹھیک نہیں تھے ہم سے غلطیاں بھی ہوئیں جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں. جنید اکبر نے کہا کہ میں چاہتا ہوں ملکی ادارے مضبوط ہوں اداروں سے رابطہ کرنا وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورکی مجبوری ہے وہ عمران خان کی وجہ سے وزیراعلی ہیں عمران خان علی امین گنڈا پورپرعدم اعتماد کردیں تووہ گھرچلے جائیں گے وہ عمران خان کے وفادارہیں.