حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلی مولانا محمد افضل نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے کے بعد سیشن 2025 سے 2026 تک کےلیے مدرسہ
عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد کے طالب علم اصغر علی سمیجو کو جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کا منتظم مقرر کر دیا جبکہ محمد اسحاق احمد کو صوبائی جنرل سیکرٹری شہباز علی بگٹی کو اسٹنٹ سکریٹری مقرر کر دیا جبکہ اضلاع کے لیے کراچی حافظ صفدر ملک،حیدرآباد حافظ منظور احمد،سکھر حبیب اللہ،نواب شاہ خیر جان بگٹی،مٹیاری عمیر حسن،میرپور خاص حافظ دانش وقار کو منتظمین اضلاع مقرر کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کا مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خوراک و سابق ایم پی اے عبدالجبار خان نے یونین کونسل 131 کے چاروں وارڈوں کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا دورہ کیا اور وہاں کام کا جائزہ لینے کے علاوہ موقع پر ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ معیاری اور پائیدار کام کیا جائے۔ علاقے کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالجبار خان نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی غریب مزدور، کسان، ہاریوں، طلبہ اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی جماعت ہے جن کی قربانیوں کے طفیل آج ملک پر جمہوریت اور جمہوری ادارے مستحکم ہوئے ہیں، جمہوریت کی آبیاری کیلئے پیپلزپارٹی ، اس کی قیادت اور کارکنوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے کچھ قوتیں نہیں چاہتی کہ ملک میں جمہوریت مستحکم اور مضبوط ہو اور جمہوری اداروں کو فروغ ملے، لہٰذا وہ آئے دن سازشوں میں مصروف ہیں۔ لیکن پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنان سندھ سمیت ملک بھر کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ، موجودہ صوبائی حکومت کے دور میں حیدرآباد کے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں بے پناہ ترقیاتی کام کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین