ملک کیخلاف منظم سازش ہو رہی ہے، چوکنا رہنا ہوگا، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کوئٹہ (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف منظم سازش ہو رہی ہے، ہمیں چوکنا رہنا ہو گا۔ کوئٹہ میں امن و امان کے حوالے
سے خصوصی اجلاس میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قلات واقعہ اندوہناک ہے، لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، مسائل کا پائیدار حل ڈائیلاگ سے نکلتا ہے تو اچھی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بات کرنا نہیں چاہتا تو تشدد کی اجازت نہیں دے سکتے، ریاست کی رٹ ہر حال میں قائم رکھی جائے گی، بلوچستان میں پہلی بار اساتذہ اور طبی عملے کی بھرتی میرٹ پر ہوئی، تاریخ میں پہلی بار ٹیچنگ کی کوئی نوکری فروخت نہیں ہوئی، عام آدمی نے میرٹ پر ہونے والی بھرتیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف منظم سازشیں ہو رہی ہیں، ہمیں چوکنا رہنا ہوگا، دشمن تین محاذوں پر جنگ لڑ رہا ہے اس کا ہر صورت مقابلہ کریں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اہل غزہ کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کسی سازش کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، طاہر اشرفی
لاہور(آئی این پی)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ فلسطین اہل فلسطین کا ہے، اہل غزہ کو ان کی سرزمین سے نکالنے کی کسی سازش کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ یکجہتی فلسطین کے عنوان پر خطبات جمعہ دیئے گئے، اسرائیل کی جارحیت کو کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اہل فلسطین کیلئے حکومت اور مختلف تنظیمیں امداد بھیج رہی ہیں، ہم اپنے احتجاجی مظاہروں میں پرامن رہے، اس وقت امت مسلمہ کو ایک کرنے کی ضرورت ہے، تمام اہل اسلام سے دعا کی اپیل کرتے ہیں۔
سٹیج اداکارہ سے 3 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی ، متاثرہ ہسپتال منتقل
حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، ہم ایک آزاد فلسطینی ریاست چاہتے ہیں، تمام مسلم دنیا کے اکابرین کو مکہ مکرمہ میں جمع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں، پاکستان کی فوج، حکومت اورعوام اہل فلسطین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فلسطین اورغزہ ہمارا ہے، تھا اور رہے گا۔حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارے دل اہل فلسطین کے ساتھ ہیں، اللہ اہل فلسطین اور کشمیر کو آزادی نصیب کرے۔
مزید :