Jasarat News:
2025-02-04@05:55:43 GMT

بدین،پی ایس ٹی و جی ایس ٹی پاس امیدواروں کا احتجاج

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

بدین (نمائندہ جسارت )آئی بی اے سکھر یونیورسٹی کے تحت پی ایس ٹی اور جی ایس ٹی پاس امیدواروں نے آفر آرڈرز نہ ملنے کیخلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر امیدواران مسعود پنہورو دیگر نے کہا کہ انہیں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے ویٹنگ میں رکھا ہے۔ محکمے میں ایسے امیدوار ہیں جو کافی عرصے سے آفر آرڈرز کے منتظر ہیں، جس کی وجہ سے وہ آفر آرڈرز جاری نہ ہونے کی وجہ کافی پریشان ہیں۔ اور تین دن بعد محکمہ تعلیم بدین کے دفتر کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال اور احتجاج جاری رکھا جائے گا جب تک آفر آرڈرز جاری نہیں کیے جاتے احتجاجی مظاہرے اور بھوک ہڑتال کی جائیگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایس ٹی

پڑھیں:

اعلیٰ عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، عرفان صدیقی

 اسلام آباد: سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس پرایک بیان ‏کیا ہے کہ کیا اعلیٰ عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے؟ اگر ہاں تو کیا آرٹیکل 200 آئین پاکستان کا حصہ نہیں جو کہتا ہے کہ صدر مملکت ہائیکورٹ کے کسی بھی جج کا تبادلہ ایک ہائیکورٹ سے دوسری ہائیکورٹ میں کر سکتا ہے لیکن اس کے لئے متعلقہ جج کی مرضی نیز چیف جسٹس پاکستان اور دونوں متعلقہ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان سے مشاورت ضروری ہے ” اس واضح آئینی شق کو ترجیح دیں یا کسی خط کو؟

متعلقہ مضامین

  • سندھ کی تاریخ تعلیم و تربیت کے اعتبار سے نمایاں ہے،ڈاکٹر الطاف حسین
  • پی ٹی آئی کے 26 نومبر دھرنے میں اموات سے متعلق ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سامنے آگئی
  • کوئٹہ، سرکاری ہسپتالوں میں پھر احتجاج، او پی ڈیز بند
  • ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوال نامے کے اجراء کی درخواست شٹل کاک بن گئی
  • رولنگ کا یہ حشر قبول نہیں
  • کوئٹہ کے صحافی پیکا ایکٹ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
  • اعلیٰ عدلیہ کے تمام جج صاحبان نے آئین پاکستان کی پاسداری اور تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، عرفان صدیقی
  • اسکول ٹیچرز بی پی ایس 16کے نتائج کااعلان کردیاگیا
  • پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارتی ہدف 10 ارب ڈالر رکھا گیا ہے، گورنر مشہد