جنوبی اضلاع میں ن لیگ کو مضبوط بنانے کیلیے رابطے شروع
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
بنوں(آئی این پی )جنوبی اضلاع میں مسلم لیگ ن کو مضبوط بنانے اور ہوی ویٹ سیاستدانوں کی پارٹی میں شمولیت کیلئے بنوں ڈویژن کے سیاسی رہنمائوں سے رابطے شروع کردیئے گئے، بنوں سے کم مارجن میں ہارنے والوں کو پارٹی کی سپورٹ سے آنے والے انتخابی میدان میں اُترا جائیگا مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں نواز شریف کے پرانے ساتھی حاجی ملک نواب کو بھی مرکز میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے ،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن صفدر سمیت دیگر رہنمائوں کا جلد دورہ بنوں متوقع ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کو جنوبی اضلاع میں 1993ء کے طرز پر مضبوط بنانے اور یہاں کے پرانے اور نئے سیاستدانوں کو مسلم لیگ ن کے سائے تلے لانے کیلئے باقاعدہ طور پر منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے جس میں بنوں ڈویژن کے اہم شخصیات کو پارٹی کے اندر لانے کیلئے رابطوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جس میں سے اہم شخصیات سابق اُمیدواروں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین سے صلاح مشورے بھی شروع کئے گئے ہیں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر رحمت سلام خٹک اس حوالے سے متحرک ہوگئے ہیں جنہوں نے جنوبی اضلاع میں ہوی ویٹ سیاستدانوں کی شمولیت کروانے کیلئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما ملک پرویز خان نے رابطے پر بتایا کہ مسلم لیگ کی قیادت جنوبی اضلاع خصوصا بنوں ڈویژن میں پارٹی کو 1993ء کی پوزیشن پر لانے کیلئے متحرک ہے سابقہ ادوار میں مسلم لیگ ن جنوبی اضلاع کی سطح پر ایک پارلیمانی پارٹی تھی اور مسلم لیگ کو انتہائی اہم مقام حاصل تھا تاہم کئی سالوں کا عرصہ ہونے کے بعد پارٹی کو ایک بار پھر سے متحرک کرنے کیلئے مرکزی وصوبائی قائدین نے یہاں پر کم مارجن سے الیکشن ہارنے والوں سے باقاعدہ طور پر رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اس حوالے سے مرکزی رہنما رحمت سلام خٹک کی کوشش ہے کہ مسلم لیگ ن کو جنوبی اضلاع کی سطح پر مزید مضبوط کیا جاسکیں اور یہاں سے پارٹی کو آنے والے عام انتخابات میں قومی وصوبائی سیٹیں دی جاسکی پارٹی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی اضلاع خصوصا بنوں ڈویژن میں مسلم لیگ ن کے مضبوطی میں کلیدی کردار کے حامل شخصیت سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دیرینہ ساتھی حاجی ملک نواب خان کو مرکز میں اہم ذمہ داریاں ملنے کی توقع کی جارہی ہے مرکزی وصوبائی قائدین کے رابطوں کے بعد بنوں سے تعلق رکھنے والے دیرینہ مسلم لیگیوں نے بھی پارٹی کے اندر کردار ادا کرنے کیلئے متحرک رہنمائوں سے رابطہ شروع کردیے گئے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی اضلاع میں مسلم لیگ ن کے بنوں ڈویژن
پڑھیں:
این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ شروع
کراچی(نیوز ڈیسک)این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا آغاز صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔
حلقے میں مجموعی طور پر 18امیدوار مد مقابل ہیں، ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور جی ڈے اے کے حمایت یافتہ امیدوار لال چند مالھی میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، حلقہ میں پولنگ اسٹیشنوں کی کل تعداد 498 ہے، جس میں سے 269 کو حساس اور 91 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان