قاضی احمد( نمائندہ جسارت)سندھ گریجویٹس ایسوسی ا یشن سگایونٹ قاضی احمد پیس فل سپورٹنگ ہینڈ تعلقہ قاضی احمداور شاگرد فائونڈیشن قاضی احمد کے تعاون سے ودیا فائونڈیشن کی جانب سے قومی شاہراہ پر واقع اسماٹ پمپ کے سامنے تیسراکتابی میلہ منعقد کیا گیا ہے۔3 روزہ کتابی میلے کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر قاضی احمد چودھری محمدارسلان سگا،قاضی احمد کے مرکزی سیکرٹری کلچر شہاب الدین شاہاٹی ممبرسینٹرل ایگزیکیٹو کمیٹی سگا حاکم علی اوٹھو ایاز علی چانڈیواسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہید بینظیرآباد صابر حسین اوٹھو، محمدرمضان لاشاری شاگرد فائونڈیشن توفیق لاکھو ودیگر نے ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پرآئے ہوئے مہمانوں کواجرک کے تحائف پیش کیے گئے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہمانون نے کہاکہ کتابیں شاگردوں کی بہترین دوست ہیں جو مستقبل میں انکی رہنمائی کریں گی۔ قاضی احمد کے باشعور شہریوں اور کتاب دوستوں کو کتاب خریدنی چاہیں اور ان کامطالبہ ضرور کرنا چاہیے شاگردوں کے لئے 25سے 50 فیصد تک خصوصی رعائت رکھی گئی ہے تاکہ بچے آسانی سے کتابیں خرید کرسکیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

محسن نقوی کی ایاز صادق سے ملاقات، باہمی دلچسپی اور سیاسی امور پر گفتگو

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی و سیاسی امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، مذاکرات کے لئے حکومت کی جانب سے مثبت پیش رفت کے باوجود پی ٹی آئی کے روئیے پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اپوزیشن و حکومتی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی کاوشوں کو سراہا۔

پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ ایاز صادق نے حکومتی و اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے قابل ستائش کردار ادا کیا۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا، ملاقات کے دوران عوامی مسائل کے حل کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • اسپورٹس گالا کالطیف آباد میں انعقاد، طلبہ و طالبات نے فن کا مظاہرہ کیا
  • مولانا احسان الحق چانڈیو انتقال کرگئے
  • عظیم وکیل محمد علی جناحؒ کی کوششوں سے ملک بنا،میری استدعا ہے اپیلیں خارج کی جائیں،خواجہ احمد حسین 
  • الخدمت فائونڈیشن کے تحت 100مستحق گھرانوں میں گرم بستر کی تقسیم
  • قاضی حسین احمد نے پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کےلیے جدوجہد کی، منعم ظفر
  • قاضی حسین احمد نے پانچ فروری کودنیا میں یوم یکجحتی کشمیر بنانے کیلیے جہدوجہد کی، منعم ظفر
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے شامی صدر احمد الشرع کی ملاقات
  • محسن نقوی کی ایاز صادق سے ملاقات، باہمی دلچسپی اور سیاسی امور پر گفتگو
  • تیسرے درویش کا قصہ