ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز کی زیرصدارت اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
نوشہروفیروز (نمائندہ جسارت) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز لیاقت علی بلوچ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران، چیئرمین میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز ڈاکٹر کاشف میمن، میونسپل کمیٹی مورو کے نمائندے ضلع کی تمام ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمینز نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرو فیروز لیاقت علی بلوچ نے کہا کہ ضلع میں بچوں سے جبری مشقت کے خاتمے اور ان کی تعلیم و تربیت کے لیے لوکل گورنمنٹ کے منتخب نمائندے ضلع انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکول سے باہر بچوں کو دوبارہ اسکول میں داخل کروانے کے لیے بھی میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں کی جانب سے مہم شروع کی جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں ٹیکنیکل تعلیم کے اداروں میں بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور منتخب نمائندوں کو نوجوانوں کے لیے مثبت سرگرمیوں کے فروغ و کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کی بھی تجویز دی۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی مورو اور نوشہروفیروز کے علاوہ تمام ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئرمینز نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور بچوں کی جبری مشقت کے خاتمے کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے لیے
پڑھیں:
حافظ آباد، زہریلی مٹھائی سے 3 بچے جاں بحق، 5 کی حالت تشویشناک
حافظ آباد:حافظ آباد کے نواحی علاقے قلعہ صاحب سنگھ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے تین بچے جاں بحق جبکہ پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
واقعہ کے فوراً بعد متاثرہ بچوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں تین بچے جانبر نہ ہو سکے۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آ گئی، اور فوری طور پر تمام متعلقہ اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو ہسپتال طلب کیا گیا۔
پانچ شدید متاثرہ بچوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے لاہور کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او حافظ آباد عاطف نذیر کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل اور ہر پہلو سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود ہیں اور زہریلی مٹھائی کے نمونے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے اس افسوسناک سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔