اسلام آباد(نیوز ڈیسک)منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر گرج چمک/تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پرہلکی برفباری کا امکان ۔ مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دُھند پڑ نے کی بھی توقع۔

گزشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شد ید سرد رہا۔ شمال مشرقی پنجاب میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہی۔
آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11، استور، گوپس، زیارت منفی 06، کالام، قلات منفی 05، بگروٹ، اسکردو ،گلگت منفی 04، پاراچنار اور کوئٹہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹر ویز مختلف مقامات پر بند

---فائل فوتو

پنجاب ایک بار پھر شدید دھند کی لپیٹ میں آ گیا، دھند کی شدت کے باعث مختلف مقامات پر موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 لاہور سے ہرن مینار تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے، اسی طرح موٹر وے ایم 3، فیض پور سے ننکانہ صاحب تک بند ہے۔

لاہور تا شیخوپورہ موٹروے دھند کے باعث بند

لاہور سے شیخوپورہ تک موٹر وے دھند کی وجہ سے بند...

ترجمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو بھی اسی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں دھند کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور کے ڈیوس روڈ، مال روڈ، کینال روڈ، گڑھی شاھو، ایئر پورٹ، فیروز پور روڈ، ہربنس پورہ، کینال روڈ، جوہر ٹاؤن، ملتان روڈ اور بحریہ ٹاؤن میں دھند چھائی ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے،شدت و مقام کیا؟ جانیں
  • شمالی بالائی بلوچستان میں شدید سردی، کئی علاقوں میں پارہ منفی 8 پر آ گیا
  • وسطی پنجاب کے مختلف شہروں میں آج بھی دھند کا راج
  • ملک کے بیشتر علاقوں میں  کل موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
  • آئندہ24 گھنٹوں کہاں بارش اور کہاں برفباری ہوسکتی ہے؟
  • آج مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے،موسمیات
  • آج بروز ہفتہ یکم فروری2025 پاکستان میں سونے کی ریٹ جانیں
  • پنجاب کے مختلف علاقوں میں دھند، موٹر ویز مختلف مقامات پر بند
  • محکمہ موسمیات کی مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی