حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سلور کاٹن ملز ورکرز یونین( سی پی اے) حیدرآباد کے صدر سید عابد حسین بخاری، سینئر نائب صدر غلام رسول اور جنرل سیکرٹری اظہر محمدسمیت دیگر نے ای او بی آئی حیدر آباد اور کوٹری ریجن آفسوں میں ایجنٹ اور بروکر مافیا کی جانب سے غریب و ضعیف محنت کشوں، یتیم بچوں اور بیوائوں سے لوٹ مار کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل ای او بی آئی سے اس کے تدراک کا مطالبہ کیا ہے۔ رہنمائوں نے کہا کہ ای او بی آئی حیدرآباد ریجن اور کوٹری ریجن میں ایجنٹ و بروکرز سے رابطہ کیے بغیر پنشن حاصل کرنا ناممکن ہو چکا ہے جبکہ قانون کے مطابق ریجن کو 45دن کے اندر کلیم یا فیصلہ کرنا ہوتا ہے لیکن ریجن ہیڈ اور ایجنٹ کے منہ میں جب تک رشوت نہ ڈالی جائے کلیم کی فائل پر کوئی کارروائی نہیں کرتا اور جو بھی مزدور ایجنٹ اور برو کر کا مطالبہ پورا نہ کرے اس کے کلیم کو بھی قانونی جواز کے بغیر بے بنیاد الزامات عائد کر کے مسترد کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایجنٹ اور بروکرز کو ریجنل ہیڈ اور عملے کا مکمل اعتماد اور سرپرستی حاصل ہے جس کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں اور ہم یہ تمام ثبوت ڈائریکٹر جنرل چیئرمین ای او بی آئی کو جلد فراہم کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: او بی ا ئی

پڑھیں:

سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا: احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال — فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم ماضی میں جنگ و جدل میں مصروف رہے، امن اور ہم آہنگی کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اڑان صرف ہمارا نعرہ ہی نہیں عزم ہے، اب پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈالنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے: احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی نے بتایا ہے کہ ماضی میں پاکستان مالی بدنظمی اور سیاسی عدم استحکام کا شکار رہا، پی ٹی آئی دور میں نفرتیں پھیلائی گئیں۔

انہوں نے مزید بتا یا ہے کہ اڑان پاکستان میں یہ جاننےکی کوشش کی ہے کہ دیگر ممالک کی طرح ہم ترقی کیوں نہ کرسکے، پاکستان کی برآمدات کو 2029ء تک سالانہ 60 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔

ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نیب دفتر میں ملازمین کو بلاکر دھمکیاں دی جاتی تھیں کہ وزیر کے خلاف گواہی دیں۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی استحکام کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا: احسن اقبال
  • اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے ختم
  • آئی پی ایل میں انجری کا سلسلہ جاری، اہم کھلاڑی ٹورنامنٹ سے باہر
  • مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے؛ وزیراعظم
  • بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے:وزیر اعلی مریم نواز
  • ہم یمن کی قابل فخر استقامت کو نہیں بھولیں گے، ابو عبیدہ
  • امت مسلمہ حکمرانوں کی پرواہ کیے بغیر اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، مولانا فضل الرحمان
  • نظریاتی اختلافات کے باوجود سیاسی شخصیات قابل احترام ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • ’ڈیڑھ سال بعد میرا بیٹا واپس آرہا تھا مگر ظالموں نے میرے غریب بیٹے کو مار ڈالا‘
  • سعودی عرب کا حج ویزا کے بغیر مکہ میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ