سکھریونین آف جرنلسٹس کی جانب سے کانفرنس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پیکا قانون، آزادی اظہار کا خون” کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس سے ایس یو جے کے صدر سلیم سہتو ،جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی، سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی، نائب صدر شہزاد تابانی ،جنرل سیکرٹری امداد بوذدار، سندھ ویمن جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی صدر سحرش کھوکھر، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے جنرل سیکرٹری سندر خان چاچڑ ،اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیجز انڈسٹریز کے چیئرمین حاجی ہارون میمن، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محبوب علی سہتو، شہری اتحاد کے چیئرمین مولانا عبید اللہ بھٹو ابن آزاد، سمیت دیگر نے خطاب کیا، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین رہنماؤں نے پیکا قانون کے زریعے اظہار رائے کی آزادی پر قدغن، بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سمیت صحافت، سماج اور عام پاکستانی پر مرتب ہونے والے منفی اثرات پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے فیک نیوز کے نام پر پیکا ترمیمی قانون کو اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی قرار دیتے ہوئے فی الفور واپس لیا جانے کا مطالبہ کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ اس حوالے سے کسی قانون سازی کیلئے ترجیحاً اسٹک ہولڈرصحافی تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔ مقررین نے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے پی ایف یو جے کی جانب سے تحریک آزادی صحافت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور، امامیہ سکاوٹس کی جانب سے ’’یوم وفا‘‘ کا انعقاد
علامہ آغا سید مہدی کاظمی کا سکاوٹس سے خطاب میں کہنا تھا کہ حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام نے میدان کربلا میں وفا کی وہ تاریخ رقم کی جس کی رہتی دنیا تک کوئی مثال نہیں ملنی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عباسؑ کی اسی وفا کو پیش نظر رکھتے ہوئے امامیہ سکاوٹس کی آئیڈیل شخصیت حضرت عباس علیہ السلام ہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ذیلی ادارہ ’’امامیہ سکاوٹس‘‘ کی جانب سے آج یوم ولادت باسعادت سرکارِ وفا حضرت عباس علمدار علیہ السلام کی مناسبت سے ملک بھر میں ’’یوم وفا‘‘ منایا جا رہا ہے۔ یوم وفا کے سلسلہ میں ملک بھر میں سکاوٹس سلامی اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں مرقد بانی آئی ایس او پاکستان شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر اسکاوٹس سلامی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے امامیہ سکاوٹس نے شرکت کی۔ ممتاز عالم دین علامہ آغا سید مہدی کاظمی اور سابق مرکزی چیف اسکاوٹ علی زین نے تقریب کی صدارت کی۔ سکاوٹس نے شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی اور شہید محرم علی کے مرقد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
علامہ آغا سید مہدی کاظمی کا سکاوٹس سے خطاب میں کہنا تھا کہ حضرت غازی عباس علمدار علیہ السلام نے میدان کربلا میں وفا کی وہ تاریخ رقم کی جس کی رہتی دنیا تک کوئی مثال نہیں ملنی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عباسؑ کی اسی وفا کو پیش نظر رکھتے ہوئے امامیہ سکاوٹس کی آئیڈیل شخصیت حضرت عباس علیہ السلام ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایس او کے جوان بالعموم اور امامیہ سکاوٹس بالخصوص بے مثال کردار کے حامل ہیں، کہ جن کی خدمات ملت کیلئے مثالی ہیں۔