Jasarat News:
2025-02-04@05:51:26 GMT

ہر شہر میں بنو قابل پروگرام شروع کررہے ہیں،جاوید قصوری

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

لاہور(وقائع نگارخصوصی) امیرجماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اپنے نظریے اور بیا نیے کے ساتھ کھڑی ہے۔ملک کے اند رفارم47کی حکومت قائم ہے جو کہ عوامی میندیٹ کی توہین ہے۔ ہم عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھا رہے ہیں۔آج بھی غریب کے حقوق کی خاطر سٹرکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ملک میں اصل اپوزیشن صرف جماعت اسلامی ہے۔ ہم نوجوانوں کے لئے ہر شہر میں بنو قابل پروگرام شروع کر رہے ہیں جن سے انہیں اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ خود کفیل ہو جائیں گئے اور دنیا میں فری لانسنگ کر سکیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے لاہور میں مختلف عوامی وفود اور گوجرانوالہ میں بنوقابل پروگرام کے آغاز پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوان نسل کو آئی ٹی کی تربیت دیکر بے روزگاری سے نمٹا جا سکتا ہے۔ ملک و قوم اضطراب کی کیفیت میں مبتلا ہیں،حکمرانوں کی توجہ ایسے ایشوز پرمرکوز ہو کر رہ گئی ہے جن کا عوام سے کوئی تعلق ہی نہیں۔ حکمرانوں نے بے حسی کی تمام حدود کو عبور کر لیا ہے۔عوام گھریلو اشیاء فروخت کرکے بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ مخدوش ملکی حالات اور بہتر مستقبل کی خاطرہر سال دس لاکھ افراد ملک چھوڑ کر باہر جا رہے ہیں۔ داخلی انتشار، افراتفری، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون کی مسلسل باریوں اور تحریک انصاف کے ناکام تجربے نے عوام کا ذہنی سکون چھین لیاہے۔لوگوں میں مایوسی پھیل چکی ہے۔انتقامی سیاست نے معاشرتی تفریق کو بڑھا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا نظام ہی کرپشن کی نذر ہو چکا ہے۔مافیا نے سسٹم کو یرغمال بنایا ہوا ہے، کبھی آٹا مافیا، کبھی چینی مافیا، پٹرول مافیا،اجناس مافیا، لینڈ مافیا اورفارماسو ٹیکل مافیا عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیتا ہے۔ جماعت اسلامی اس ملک میں کرپشن اور کرپٹ عناصر کا خاتمہ چاہتی ہے۔ ملک کو کرپشن سے پاک نہ کیا گیا تو حالات مزید سنگین ہو جائیں گے، ہر شعبہ تباہی کے دھانے پر پہنچ چکا ہے، کرپشن کی اس بہتی گنگا میں مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کی حکومتوں نے برابر کا حصہ ڈالا ہے۔محمد جادید قصوری نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے مالی بدعنوانی،ٹیکس چوری، حوالہ ہندی، سمگلنگ میں ملوث افراد کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہو گا۔ بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات، چینی، آٹا سب کچھ عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے۔ مہنگائی کا گراف آسمان سے باتیں کر رہا ہے۔ حکمرانوں نے عوام کو زندہ درگور کر دیا ہے، مہنگائی کے ستائے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ ان کی کارکردگی دعووں، وعدوں، زبانی کلامی اور ڈنگ ٹپاؤ اقدامات تک محدود ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رہے ہیں نے کہا

پڑھیں:

انسانی سمگلر ایجنٹ مافیا کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی‘ جلد سخت کریک ڈاؤن ہوگا، وزیرداخلہ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 فروری 2025ء ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی، بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہوگا حکومت پاکستان کے امریکی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دورے پر ان کی امریکی کانگریس مین اور سینیٹرز سے بھی ملاقات ہوئی جس کے نتائج مستقبل میں نظر آئیں گے۔

لاہور کے نادرا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شملہ پہاڑی پر نادرا آفس میں آج سے کچھ ماہ قبل تک بہت رش تھا لیکن اب وہاں معاملات بہت بہتر ہوگئے، تاہم یہ والا سینٹر مثالی اور ماڈل ہے، یہاں جتنے منظم طریقے سے کام ہوتا ہے، میری خواہش ہے نادرا کے باقی مراکز میں بھی ایسا ہی کام ہو، جس کے لیے نادرا کے مراکز کو منظم بنانے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ اب پاسپورٹ دفاتر یا نادرا کے کام میں کسی بھی قسم کی کوئی تاخیر نہیں ہو رہی، نادرا سینٹرز اور پاسپورٹ آفس مل کر عوام کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں، بروقت پاسپورٹ کی ترسیل کا نظام بہتر کرنے کا واحد حل پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام ہے جس پر وزیر اعظم سے بات بھی کرلی ہے، اسی طرح کچھ عرصے بعد ایف آئی اے میں بھی بہت بڑی تبدیلی لانے والے ہیں، گجرات اور فیصل آباد ڈویژن سے سب سے زیادہ لوگ غیر قانونی طور پر سفر کی کوشش کر رہے ہیں، اسی ضمن میں ایف آئی اے میں بھی نمایاں تبدیلیاں ہونے والی ہیں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امیگریشن کاؤنٹرز پر ہمیں سختی کرنی پڑ رہی ہے کیوں کہ کچھ لوگ غیرقانونی طریقوں سے کشتیوں کے ذریعے یورپ اور دیگر براعظموں میں جانے کی کوشش کرتے ہیں، مجھے لوگوں کے مسائل کا احساس ہے اور ہم نہیں چاہتے کہ جائز طریقے سے جانے والوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے، جب پاکستانی قانونی طور پر بیرون ملک جاتے ہیں تو ہمیں خوشی ہوتی ہے لیکن غیر قانونی طور پر جانے والوں اور ملک کی بدنامی کا سبب بننے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اس بات کا دعویٰ نہیں کرسکتا کہ ایجنٹ مافیا کا سرے سے خاتمہ ہوجائے گا، تاہم حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہونے والا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینئرصحافی جاوید لانگا اوران کی ٹیم پر حملہ قابل مذمت ہے ،بی یو جے
  • بنو قابل کورنگی کراچی کا سب سے بڑا پروگرام تھا، منعم ظفر خان
  • چینی مافیا بے لگام، قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا
  • جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا
  • اسلامی نظام زندگی ملک میں قائم کرنا ہمارا مقصد ہے،جاوید قصوری
  • کوٹری میں قلت آب کا مسئلہ حل نہ ہوسکا،شہری پریشان
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ امرائے اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، قیم صوبہ محمد یوسف بھی موجود ہیں
  • افغانستان کے اثاثوں پر امریکہ کا دعویٰ قابلِ قبول نہیں ہے: طالبان
  • انسانی سمگلر ایجنٹ مافیا کیخلاف حکمت عملی تیار کرلی‘ جلد سخت کریک ڈاؤن ہوگا، وزیرداخلہ