Jasarat News:
2025-04-15@06:37:11 GMT
پشاور،ملک بھرمیں جاری پولیو مہم کے دوران ہیلتھ ورکرر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کے بعد نشان لگارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
پشاور،ملک بھرمیں جاری پولیو مہم کے دوران ہیلتھ ورکرر بچے کو پولیو کے قطرے پلانے کے بعد نشان لگارہا ہے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 9ماہ کے دوران 33.2فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر33.2فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔(جاری ہے)
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ 2025تک کی مدت میں دوران کارکنوں کی ترسیلات زر سے رقوم کی آمد 33.2 فیصد اضافے کے ساتھ 28.0 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 21.0 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاگیاتھا۔
مارچ 2025ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر پہلی مرتبہ 4 ارب ڈالر سے زائد رہیں اور اس مد میں 4.1 ارب امریکی ڈالر کی آمد ہوئی۔ نمو کے لحاظ سے مارچ میں ترسیلات زر میں سالانہ اورماہانہ بنیادوں پر بالترتیب 37.3 فیصد اور 29.8 فیصد اضافہ ہوا۔ مارچ 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (987.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (842.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (683.9 ملین ڈالر) اور امریکہ (419.5 ملین ڈالر) سے موصول ہوا۔