دشمن قوتیں پاکستان کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے،زبیر قریشی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان زندہ باد موومنٹ کے مرکزی چیئرمین زبیر قریشی اور وائس چیئرمین حیدرآباد فہیم بندھانی نے پاک افواج کی جانب سے قلات میں ملک دشمنوں کے خلاف آپریشن کے دوران 18 فوجی جوانوں کی شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلات بلوچستان میں پاکستانی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کی ملک دشمن قوتوں کے خلاف بروقت آپریشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن میں 18 فوجی جوانوں کی شہادت پر ہمارے دل دکھی ہیں لیکن شہدا نے ملک کی خاطر جو قربانیاں دیں ہیں وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی آج پاکستان کو چہار اطراف سے بیرونی حملہ آوروں اور ملک دشمن طاقتوں نے سازشوں کا جال بچھا دیا ہے وہ کسی طرح بھی پاکستان کو مضبوط نہیں دیکھنا چاہتے پاکستانی فورسز نے ملک میں بدترین دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی و دیگر پاکستان دشمن قوتیں پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں پاکستان مخالف قوتوں کو سبق آموز ری ایکشن سے جان لینا چاہیے کہ فوج اور ریاست ہماری اور عوام کی ڈیڈ لائن ہے۔ ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کے لئے پاک افواج کے شانہ با شانہ محب وطن 24 کروڑ عوام ساتھ ہیں ملک وطن پاکستان کے لئیے ہمارے آبائو اجداد نے قربانیاں پیش کیں اور اس ملک کی خاطر صعوبتیں برداشت کیں آج اس پاکستان کی سلامتی کی فکر سب سے زیادہ ان لوگوں کو ہے جن کا خون اس کی بنیادوں میں شامل ہے اور ہم اس وطن کی ناموس کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے کیونکہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قلات آپریشن میں پاک فوج کے شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور انکے اہل خانہ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انتہا پسندی ، تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کیلئے خطرہ ہے،وزیراعظم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کیلئے خطرہ ہے۔عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔(جاری ہے)
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ہفتہ دنیا میں متنوع مذہبی برادریوں کے درمیان مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے اہم ہے، پاکستان کا تصور قائد اعظم محمد علی جناح نے تمام مذاہب کے لیے ایک محفوظ ملک کے طور پر دیا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا دین اسلام انصاف، رحم اور تمام مخلوقات کے احترام کی لازوال تعلیمات پر مبنی ہے، جو ہمیں مثالی طرز عمل اپنانے کی ترغیب دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہر فرد کی شمولیت، رواداری اور باہمی احترام کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، مذہبی رواداری پر مبنی بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی اور حکمت عملی پر عمل درآمد جاری ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مذہبی اسکالرز اور کمیونٹی رہنما معاشرے میں بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔