حیدرآباد ،القمرانگلش پبلک اسکول کے تحت اسپورٹس گالا تقریب سے عبدالعلیم خانزادہ،پرنسپل حاجی محمد یوسف خطاب کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار کادورہ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شفیع محمد صدیقی نے حیدرآبادڈسٹرکٹ بار کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے بار میں ڈسپنسری کیفے ٹیریا اور آڈیٹوریم کا افتتاح بھی کیا۔سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس شفیع محمد صدیقی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح کا پروگرام کروانے پر حیدرآباد کے وکلا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اس طرح کے پروگرام کروانے خوش آئند ہے ان سے نوجوان وکلا کو مستقبل میں بہت فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج بار کے آڈیٹوریم کے افتتاح کے بعد ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ سندھ کے وکلا کے لیے ایک اکیڈمی قائم کی جائے گی جس میں نوجوان وکلا کو تربیت دی جائے گی اس سے نوجوان وکلا کا مستقبل تابناک ہوگا ۔تقریب میں ہائی کورٹ کے جسٹس سیشن اور سول کورٹ کے ججز اور وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین