ایس ای سی پی نے سب سے زیادہ کمپنیوں کی شمولیت کا ریکارڈ قائم کردیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (کامرس روپورٹر ) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایک تاریخی سنگ میل حاصل کر لیا ہے، جس میں ایک ہی مہینے میں سب سے زیادہ 3,442 کمپنیوں کی شمولیت کی گئی ہے، جو پچھلے سال کے ماہانہ اوسط کے مقابلے میں 39فیصد زائد ہے۔ یہ بے مثال کامیابی پاکستان میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور کاروباری آسانی کو فروغ دینے کے لیے ایس ای سی پی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ہفتہ کوایس ای سی پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوری 2025 کے مہینے کے دوران ایس ای سی پی نے مختلف شعبوں میں کمپنیوں کو رجسٹر کیا، جن میں کلیدی صنعتوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ای کامرس شعبوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا، 652 نئی کمپنیاں شامل کی گئیں۔تجارت کے شعبے میں 463 نئی کمپنیاں، خدمات کے شعبے میں 411 نئی کمپنیاں، رئیل اسٹیٹ ترقی اور تعمیرات میں 311 نئی کمپنیاں شامل ہوئیں۔سیاحت اور ٹرانسپورٹ میں 242، خوراک اور مشروبات میں 158، صحت اور فارماسوٹیکل میں 233، ایندھن اور توانائی میں 81، تعلیم میں 124، کان کنی اور پتھر کاری میں 119، مارکیٹنگ اور اشتہار میں 86، ٹیکسٹائل میں 79، کارپوریٹ زرعی فارمنگ میں 73 نئی رجسٹریشنز شامل ہوئیں۔ دیگر شعبوں میں آٹو اور متعلقہ، بجلی کی پیداوار، کھیل اور متعلقہ، تمباکو وغیرہ شامل ہیں جن میں 650 نئی کمپنیاں شامل ہیں۔مزید برآں شمولیت کے رجحان میں مختلف کاروباری ڈھانچوں کی بڑھتی ہوئی ترجیح کو اجاگر کیا گیا ہے۔ کل نئی رجسٹریشنز میں سے 58فیصد نجی کمپنیوں کی تھیں جبکہ 38فیصد سنگل ممبر کمپنیوں کی تھیں۔ باقی 4فیصدغیر درج شدہ کمپنیوں، غیر منافع بخش تنظیموں، تجارتی تنظیموں اور ایل ایل پیز پر مشتمل تھیں۔ایس ای سی پی کی مسلسل ڈیجیٹل تبدیلی، آسان رجسٹریشن کے عمل اور سہولت دینے والے ریگولیٹری فریم ورک نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے کاروباری نظام اور ملک کے ریگولیٹری فریم ورک میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا ثبوت ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نئی کمپنیاں ایس ای سی پی کمپنیوں کی
پڑھیں:
کراچی میں آج بھی موسم سرد؛ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا
کراچی:شہر قائد میں آج بھی موسم نسبتاً سرد ہے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
آج پیر کے روز صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28جب کہ کم سے کم11ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔