پاکستان فر نیچرایسوسی ایشن سندھ چیپٹر اورسٹیوٹا کے درمیان معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر اور سندھ ٹیکنکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ (سٹیوٹا)کے درمیان معاہدہ، فرنیچر کے شعبے میں ہنر مند پیشہ ور افراد کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے شراکت داری قائم، رانا وحید اور منور علی مٹھانی نے دستخط کیے۔ رانا وحیدنے بھرپور تعاون کرنے پر سٹیوٹا کے افسران کا شکریہ ادا کیا اور اپنا بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔تفصیلات کے مطابق فرنیچر کی صنعت کے لیے تاریخی دن ،جب فرنیچر کی صنعت میں مہارت کی ترقی اور کیریئر کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے سندھ ٹیکنکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ (سٹیوٹا)کے ساتھ ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کا معاہدہ ہوا۔اس ایم او یو پرسندھ ٹیکنکل ایجوکیشنل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ (سٹیوٹا) کے منیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی اور پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے سینئروائس چیئرمین اور سندھ چیپٹر کے سربراہ رانا وحیدنے دستخط کیے۔ اس موقع پر حسیب اخلاق پی ایف اے سندھ چیپٹر کے وائس چیئرمین اور یاسر جدون صدر پی ایف اے سندھ چیپٹر بھی موجود تھے۔اس تقریب میں سٹیوٹا کی سینئر لیڈرشپ محمد یوسف بلوچ (ڈائریکٹر، IL/PPP اور M&E)، ڈاکٹر لبنیٰ محمود رضوی ایڈیشنل ڈائریکٹر (IL/PPP) اور PFA سندھ چیپٹر کے قابل ذکر کابینہ اراکین خرم شیخ ، عاصم خان، قیصر بیگ، احسن نفیس، عبید اللہ کامل، راحیل سہیل، عامر ملک، نبیل کالو، عاصم نعیم، ثاقب نوشائی، ملک مدثر اور دیگر بھی شریک تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تقرری کو سراہا ہے
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی نے دوسرے صوبوں سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تقرری کو سراہا ہے اور اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چھوٹے صوبوں سے ججز کی تقرری صدرِ پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت اور اس میں فراہم کردہ طریقہ کار کے مطابق کی ہے جو پہلے دن سے موجود ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ قدم اسلام آباد کی وفاقی حیثیت کو بحال کرنے کی طرف ایک اہم اقدام ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ دراصل تمام صوبوں بشمول چھوٹے صوبوں جیسے سندھ اور بلوچستان کی مساوی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: ججز کا خط بے نتیجہ نکلا، مختلف صوبوں سے 3 ججز کا اسلام آبادہائیکورٹ تبادلہ
سندھ ہائی کورٹ بار کا کہنا ہے کہ جب اسلام آباد ہائی کورٹ کو ابتدائی طور پر تشکیل دیا گیا تھا تو اس کا مقصد قوم کے تنوع کی عکاسی کرنا تھا، جس میں ہر صوبے اور اسلام آباد سے ایک جج رکھا گیا تھا۔ یہ ڈھانچہ وفاقیت کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور تمام علاقوں، بشمول چھوٹے صوبوں کی آوازوں کو وفاقی دارالحکومت کی عدلیہ میں شامل کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ اس وفاقی کردار میں کمی آئی ہے، جس کے نتیجے میں سندھ اور بلوچستان جیسے صوبوں کی نمائندگی بھی کم ہوتی رہی۔
سندھ ہائی کورٹ بار نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ججز کی تقرری، بشمول معزز جسٹس خادم حسین سومرو، جو دیہی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے اصل ڈھانچے اور کردار کو دوبارہ بحال کرنے کی طرف ایک خوش آئند قدم ہے۔ جسٹس سومرو کی تقرری نہ صرف اسلام آباد ہائی کورٹ میں تجربہ اور مہارت کا سرمایہ لے کر آئے گی بلکہ سندھ کے لوگوں خصوصاً دیہی علاقوں کی آبادی کی وفاقی عدلیہ میں مناسب نمائندگی بھی یقینی بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیے: ہائیکورٹ میں ججز کی تعنیاتی، اسلام آباد بار کونسل کا کل ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان
اعلامیے میں اسلام آباد بار کونسل اور اسلام آباد کی قانونی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چھوٹے صوبوں سے آنے والے ججز بشمول جسٹس سومرو کی تقرری کو خوش آمدید کہیں اور مکمل حمایت فراہم کریں۔ اعلامیے میں خدشے کا اظہار کیا گیا ہے کہ اس فیصلے کے بارے میں منفی تبصرہ یا اس کے خلاف مزاحمت نہ صرف وفاقیت کے اصولوں کو کمزور کرے گی بلکہ سندھ کے لوگوں، بشمول اس کی قانونی کمیونٹی کے جذبات کو بھی مجروح کرے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے اعتراضی خط کے باوجود 3 صوبوں کے 3 ججز کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آبادہائیکورٹ کے ججز کا خط: اہم نکات کیا ہیں؟
نوٹیفیکیشن کے مطابق جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کا لاہور ہائیکورٹ سے، جسٹس خادم حسین سومرو کا سندھ ہائیکورٹ سے جبکہ جسٹس محمد آصف کا بلوچستان ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کر دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد بار کونسل نے دوسرے صوبوں سے ججز کے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے کے خلاف آج اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتوں کے بائیکاٹ کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
islamabad high court sindh high court اسلام آباد ہائی کورٹ ججز تبادلہ سندھ ہائی کورٹ