شامی صدرکی سعودی ولی عہد سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان شامی صدر احمد الشرع کا استقبال کررہے ہیں
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صدر احمد الشرع اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلے دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات کی۔ اس موقع پر ولی عہد نے شام کی مدد اور عرب جمہوریہ کے ساتھ تعاون کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے کئی پہلوؤں سے جائزہ لیا، نیز خطے میں پیدا شدہ صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور حالات کی مزید بہتری کے امور زیر غور آئے۔ ولی عہد نے اس ملاقات کے موقع پر شامی صدر کو عہدہ صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی اور شامی عوام کے لیے اپنی خوشگوار امیدوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی کی دعا کی۔شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے سعودی ولی عہد سے ملاقات کے بعد بتایا کہ ہماری طویل ملاقات ہوئی ہے۔ میں نے ملاقات کے دوران شام کے مستقبل کے لیے ولی عہد کی حقیقی خواہش کو محسوس کیا ہے۔ وہ شام کی مدد کرنے کا حقیقی جذبہ رکھتے ہیں۔ واضح رہے احمد الشرع کی قیادت میں ہیتہ التحریر الشام نے بشارالاسد کا تختہ الٹ دیا تھا ۔ صدر بننے کے 2روز بعد وہ سعودی عرب کے پہلے دورے پر پہنچے ہیں۔ گزشتہ ماہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے شام کا دورہ کیا تھا ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: احمد الشرع ولی عہد
پڑھیں:
ٹنڈوآدم،ٹرین کی زد میں آکرنوجوان ہلاک
ٹنڈوآدم( نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن کے قریب پنجاب سے کراچی جانے والی مال بردار ٹرین کی زد میں آکرجوہرآباد کا رہائشی 25 سالہ نوجوان نذیر احمد ہلاک ہوگیا متوفی کی نعش ریلوے چوکی انچارج رائو شفیق احمد نے ضروری کارروائی کے ورثا کے حوالے کردی نعش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔