Jasarat News:
2025-02-04@04:50:18 GMT

سعودی عرب میں سائبر حملے بڑھنے کا خطرہ‘ سروے رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں سائبر حملوں کے خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ نشاندہی 2024 ء کے سلسلے میں ہونے والے ایک سروے رپورٹ میں کی گئی ہے۔ سروے رپورٹ برطانیہ کے سیکیورٹی سافٹ ویئر کمپنی سوپوش نے جاری کی ،جس میں بتایا گیا کہ یہ سروے سعودی عرب میں سائبر سیکورٹی حملوں کے بارے میں آگاہی کے لیے کیا گیا تھا۔ اس سروے کے لیے 300 آئی ٹی ماہرین کو 2024 ء اور جنوری 2025 ء میں حصہ بنایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 74 فیصد جواب دینے والے افراد نے مختلف مواقع پر فشنگ حملوں کا تجربہ کیا تھا۔ جس کی بنیاد پر انہوں نے ای میل کی سیکورٹی کے معیار کو بڑھانے اور عملے کی تربیت کے معیار کو مزید بڑھانے کی ضرورت محسوس کی۔سروے کے مطابق 49 فیصد لوگوں کاہیکروں کی لسٹ میں ہونا سب سے بڑی تشویش ناک بات ہے، کیونکہ 42 فیصد کمپنیوں کے پاس اس کے توڑ کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔ ماہرین نے سائبر حملوں کو روکنے کے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اس کے علاوہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والے فشنگ مہمات نے خطرے کو مزید بڑھا دیا ہے، جس سے روایتی دفاع جیسے ملازمین کی تربیت ناکافی ہو گئی ہے۔ مصنوعی ذہانت سے ہونے والے حملوں کا توڑ روائتی طریقوں سے ممکن نہیں ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ، ایک ماہ میں ایس ای سی پی میں کتنی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں ایک ماہ میں سب سے زیادہ 3442 کمپنیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے جو گزشتہ سال کی ماہانہ اوسط کے مقابلے میں 39 فیصد زیادہ اضافے کو ظاہر کرتا ہے، یہ ایک ریکارڈ رجسٹریشن ہے۔

یہ ریکارڈ کامیابی ایس ای سی پی کے پاکستان میں کاروبار دوست ماحول کو فروغ دینے اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے جاری رپورٹ کے  مطابق جنوری 2025 کے دوران ایس ای سی پی نے مختلف شعبوں میں مختلف کمپنیاں رجسٹر کیں، جن میں صنعتی شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ای کامرس کے شعبوں میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا، جس میں 652 نئی کمپنیاں شامل ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تجارتی شعبے میں 463 نئی کمپنیاں، مختلف سروسز میں 411 نئی کمپنیاں، رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن میں 311 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔

اس کے علاوہ سیاحت اور نقل و حمل میں 242، خوراک و مشروبات میں 158، صحت اور دواسازی میں 233، ایندھن و توانائی میں 81، تعلیم میں 124، کان کنی اور کھدائی میں 119، مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ میں 86، ٹیکسٹائل میں 79، کارپوریٹ زرعی فارمنگ میں 73 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

 اس ریکارڈ پیش رفت میں دیگر شعبوں میں 650 نئی کمپنیوں کے ساتھ آٹو اور الائیڈ، پاور جنریشن، اسپورٹس اور الائیڈ، تمباکو وغیرہ شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مختلف قسم کے کاروباری ڈھانچوں میں کمپنیوں کا ایک دوسرے میں انضمام کا رجحان بھی دیکھنے میں آیا۔ کل نئی رجسٹریشن میں نجی کمپنیوں کا حصہ 58 فیصد رہا جبکہ سنگل ممبر کمپنیوں کا حصہ 38 فیصد رہا ہے۔ بقیہ 4 فیصد میں غیر لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش تنظیمیں، تجارتی تنظیمیں اور ایل ایل پیز شامل ہیں۔

ایس ای سی پی کی مسلسل ڈیجیٹل تبدیلی، رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے اور آسان ریگولیٹری فریم ورک نے اس سنگ میل کے حصول میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ کمپنیوں کی رجسٹریشن میں اضافہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے کاروباری ماحول اور ملک کے ریگولیٹری فریم ورک پر سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایس ای سی پی جاری اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن کے اقدامات کے ذریعے کاروباری ترقی کی حمایت کرنے کے لیے پرعزم ہے، جس سے کمپنی کی شمولیت اور تعمیل کے عمل کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں شرحِ پیدائش میں کمی ہوگئی،ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ
  • پاکستان میں انسداد پولیو مہم پھر سے دہشت گردوں کے نشانے پر
  • پاکستان میں شرحِ پیدائش میں کمی
  • پاکستان میں شرح پیدائش میں کمی، 3.2 سے3.6 فیصد ہوگئی
  • سرمایہ کاری میں ریکارڈ اضافہ، ایک ماہ میں ایس ای سی پی میں کتنی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں
  • اسلام آباد کے 16 فیصد فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ، سی ڈی اے کا اعتراف
  • سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے، عبرانی میڈیا
  • بلوچستان: مسلح جنگجوؤں کے ساتھ ایک جھڑپ میں 18 سکیورٹی اہلکار ہلاک
  • ایک دہائی سے سائبر کرائم گینگ چلانے والے صائم رضا کی گرفتاری کا دعویٰ