آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں شدید بارش اور سیلاب سے تباہی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں مکانات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں
کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ 60 سال کے بد ترین سیلاب کی لپیٹ میں آگئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق کئی علاقوں میں ایک ہزار ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی آگئی اور نشیبی علاقوں میں گھر ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ بجلی کے پول گرنے سے سیکڑوں گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ حادثے میں ایک خاتون کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ملی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند، پروازیں متاثر
فائل فوٹولاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث متعدد پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔
دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک اور لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 بھی بند ہے۔
موٹرویز حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث کئی دیگر بڑی شاہراہیں بھی بند کردی گئی ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔