اسٹیبلشمنٹ دو بارکے این آر او زدہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان کا آرمی چیف کو خط
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
٭دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج تب کامیاب ہوتی ہے جب قوم اس کے پیچھے کھڑی ہو اب توکافی دوریاں پیداہو رہی ہیں ، ان فاصلوں کی سب سے بڑی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیز ہیں،بانی پی ٹی آئی
٭خط میں پالیسی میں ردوبدل کی درخواست ، ملکی تاریخ کے فراڈ الیکشن ،26ویں ترامیم ،پیکا قانون، پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی جبر، خفیہ اداروں کی آئینی ذمہ داری اور معاشی صورتحال کا ذکر کیا گیا ،وکیل پی ٹی آئی
(جرأت نیوز)وکیل پی ٹی آئی فیصل فرید چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے جس میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو خود دو بار کے این آر او زدہ ہیں۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط بھجوایا ہے اور یہ خط انہوں ں ے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور سابق وزیراعظم کے طور پر بھجوایا گیا، خط میں دہشت گردی کے باعث فوجی جوانوں کی شہادت کے حوالے سے گزارشات پیش کی گئی ہیں اور خط میں چھ نکات پیش کیے گئے ۔فیصل چوہدری نے بتایا کہ خط میں لکھا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج تب کامیاب ہوتی ہے جب قوم اس کے پیچھے کھڑی ہو۔وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے آرمی چیف سے پالیسی میں روبدل کی درخواست کی ہے ، خط میں ملکی تاریخ کے فراڈ الیکشن 26ویں ائینی ترامیم کے حوالے سے بھی مواد تحریر کیا گیا ہے ، پیکا قانون، پی ٹی آئی کے خلاف ریاستی دہشت گردی، خفیہ اداروں کی آئینی ذمہ داری، ملکی معاشی صورتحال کا ذکر کیا گیا ہے ۔فیصل چوہدری کے مطابق خط میں لکھا گیا ہے کہ فوج اور قوم میں دوریاں پیدا ہو رہی ہیں، ان فاصلوں کی سب سے بڑی وجہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیز ہیں، اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ کھڑی ہوئی جو دو دفعہ کے این آر او زدہ ہیں جس سے قوم میں نفرت پیدا ہوئی۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ کو عدالت سے ریلیف مل گیا
احتجاج کیس: علیمہ اور عظمیٰ کو عدالت سے ریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز
لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے پانچ اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اورعظمیٰ خانم کی عبوری ضمانتوں میں 17 مئی تک تو سیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید کے رخصت پر ہونے کی وجہ سے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کی گئی۔
یاد رہے کہ عدالت نے علیمہ خان اورعظمی خانم کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی تھی، گزشتہ سماعت پر دونوں عدالت میں پیش نہ ہوئیں، وکلا نے علیمہ خان اور عظمی خانم کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی اور موقف اپنایا کہ علیمہ خان اور عظمی خانم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنی ہے، جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی۔