Jasarat News:
2025-02-04@04:49:01 GMT

بھارت: بس کھائی میں گر نے سے 7 افراد ہلاک‘ کئی زخمی

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات کے ڈانگ ضلع میں پیش آنے والے حادثے میں 7 افراد اپنی زندگیوں سے محروم اور کئی زخمی ہوگئے۔ حادثہ صبح تقریباً 4 بجے ساپوترا گھاٹ روڈ پر پیش آیا، جب ایک پرائیویٹ بس 200 فٹ گہری کھائی میں گرکر 2حصوںمیں تقسیم ہوگئی۔ حادثے کا شکار ہونے والی بس مدھیہ پردیش کے گنا سے ترمبکیشور کا دورہ کرنے کے بعد واپس آرہی تھی جس میں 48 سیاح موجود تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈرائیور بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھاتھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کانگو میں جاری شدید لڑائی کے نتیجے میں 700 افراد کی ہلاکت، سیکڑوں زخمی

گوما: جمہوریہ کانگو کے شمالی صوبے کے دارالحکومت گوما میں جاری شدید لڑائی کے نتیجے میں اب تک 700 افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ جمہوری جمہوریہ کانگو کے شمالی کیوو صوبے کے دارالحکومت گوما میں جاری شدید لڑائی میں اب تک 700 افراد ہلاک، سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

روانڈا کے حمایت یافتہ مسلح گروپ نے ملک کے مشرق کے سب سے بڑے شہر گوما پر قبضہ کر لیا ہے، اور رضاکاروں اور جدوجہد کرنے والی کانگولیس فوج کی جانب سے ان کو شکست دینے کی کوشش کے طور پر جنوب کی طرف پیش قدمی کر رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے بتایا کہ 700 افراد ہلاک اور2,800 افراد زخمی ہوئے ہیں جو عالمی ادارے صحت کی سہولیات میں زیرعلاج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ساہیوال میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، دُلہا دُلہن جاں بحق
  • بھارت : یاتریوں کی بس 200 فٹ گہری کھائی میں گر گئی، 7 افراد ہلاک
  • سوڈان کی ایک مصروف مارکیٹ پر حملہ، کم از کم 54 افراد ہلاک
  • سوڈان میں گولہ باری اور فضائی حملوں میں کم از کم 56 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
  • کانگو میں جاری شدید لڑائی کے نتیجے میں 700 افراد کی ہلاکت، سیکڑوں زخمی
  • کانگو میں شدید لڑائی کے نتیجے میں 700 افراد کی ہلاکت، سیکڑوں زخمی
  • امریکا میں ایمبولینس طیارہ حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک
  • امریکا میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • امریکا میں طیارہ گرنے کا ایک اور واقعہ؛6 افراد ہلاک