بنوقابل کی کامیابی پر استقبالیہ تقریب، امیرکراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کورنگی مرزا فراحان بیگ کا خطاب، اسٹیج پر محمد عمران، انجینئر نوید اختر، منصور فیروز و دیگر موجود ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا: منعم ظفر خان

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان--- فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا ہوا ہے۔

منعم ظفر نے کراچی میں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 5 فروری کو پوری دنیا میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے۔

منعم ظفر خان کہا ہے کہ 1947 ء میں ایک سازش کے تحت بھارت نے کشمیر پر قبضہ کرلیا تھا، وہی کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں لے گیا تھا۔

منعم ظفر خان جماعت اسلامی کراچی کے 20 ویں امیر مقرر

کراچی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم...

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ اب بھی موجود ہے، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دیا ہوا ہے لیکن آج تک اقوام متحدہ اس پر عمل درآمد نہ کروا سکی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ مودی نے اپنے نظریے کے تحت 5 اگست کو ریاستی خود مختاری پر قبضہ کرلیا تھا، آج  بھی بھارت کی 8 لاکھ سے زائد افواج کشمیر میں موجود ہے۔

متعلقہ مضامین