پولیس کے چھاپے ،34 بھکاریوں سمیت60 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس چھاپوں کے دوران 34 پیشہ ور بھکاریوں سمیت 60 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، نقد رقم، موبائل فون، موٹر سائیکلیں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہوا، پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف متعلقہ تھانہ جات میں مقدمات درج کرلیے گئے، گرفتار بھکاریوں کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعیدآباد سیکٹر 17B میں منگنی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے دوران پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور دست گریبان ہونے والے 2 ملزمان ظہیر اور سعید کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ 5 ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے۔ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ملزم ساحل حبیب ولد نیاز احمد کو گرفتار کرلیا اور قبضے سے ایک پستول، گولیاں، چوری کی موٹرسائیکل اور نقد رقم برآمد کرلی۔ شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب سے 2 ملزمان ساحل اور سجاد کو گرفتار کرکے 2 پستول، گولیاں اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ تھانہ پاکستان بازار پولیس نے جوا سٹہ آپریٹ کرنے والے ملزم فخرالدین عرف گڈو ولد شمس الدین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ تھانہ محمود آباد پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا اور ایک پستول بمعہ گولیاں اور 4 عدد چوری شدہ موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے ملزمان محمد عمر اور فیروز خانکو گرفتار کرکے 2 عدد پستول، گولیاں، موٹر سائیکل اور نقدی رقم برآمد کرلی۔ بغدادی پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی مختلف وارداتوں میں ملوث پیشہ ور 3 رکنی گروہ کو پکڑ کر ملزمان سے 3 پستول بمعہ گولیاں برآمد کرلیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کو گرفتار کرلیا پولیس نے کے دوران
پڑھیں:
اسلام آباد: منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف
اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے سابق ایس ایچ او تھانہ کھنّہ سمیت 15 پولیس اہل کاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق برطرف ہوئے پولیس والوں میں سابق ایس ایچ او تھانہ کھنہ قاسم ضیاء سب انسپکٹر طلعت شامل ہیں، دیگر برطرف پولیس اہل کاروں میں کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق 15 پولیس اہل کاروں کو منشیات فروشوں سے روابط کی وجہ سے برطرف کیا گیا۔