جہیز کا سامان لوٹنے والے رکشہ ڈرائیور کا بھائی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناظم آباد میں جہیز کا سامان لوٹنے والے رکشہ ڈرائیور کے بھائی کو گرفتار کرکے لوٹا ہوا جہیز کا کچھ سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد تھانے کی حدود نمبر 4 سے خفیہ اطلاع پر رکشہ ڈرائیور وقاص ولد علاالدین کے بھائی ملزم شہزاد جوکہ عادی مجرم ہے اور اس سے قبل بھی گرفتار ہوچکا ہے کو گرفتار کرلیا جبکہ رکشہ ڈرائیور ملزم وقاص فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کے لیے چھاہے مارے جارہے ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل شفیق صدیقی نے بتایا کہ رکشہ چلانے والا فرار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے ۔ ملزم رکشہ میں سواریوں کو بٹھا کر پہلے بھی لوٹ مار کر چکا ہے جبکہ ملزم وقاص اس سے قبل گرفتار ہوچکا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رکشہ ڈرائیور
پڑھیں:
کراچی؛ طالبات کی فیس لیکر فرار سرکاری کالج سپرنٹنڈنٹنٹ نے زہریلی دوا پی لی
کراچی:طالبات کی فیس لے کر فرار ہونےو الے سرکاری کالج کے سپرنٹنڈنٹ نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی۔
پولیس کے مطابق گورنمنٹ کالج فار ویمن ناظم آباد سے طالبات کی فیس لے کر فرار ہونے کے معاملے میں اہم موڑ آیا ہے۔ کالج کا سپرنٹنڈنٹ نفیس امتحانی فیس کی 9 لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر فرار ہوا تھا، جس کے بعد پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے گھر پر چھاپا مارا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کراچی: سرکاری کالج کا سپریٹنڈنٹ طالبات کی فیس کے لاکھوں روپے لیکر فرار
ایس آئی یو رضویہ پولیس کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے خوف سے زہریلی دوا پی لی، جس پر ملزم نفیس کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ملزم کے معدے کو صاف کر دیا گیا اور اب حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال سے ڈسچارج کے بعد ملزم سے رقم کی برآمدگی کے لیے تفتیش کی جائے گی۔