100 سے زاید ڈکیتیوں میں ملوث 6 رکنی چھوٹو گینگ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے خوف کی علامت سمجھا جانے والا 100 سے زاید ڈکیتیوں اور موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث چھوٹو گینگ کے نام سے مشہور 6 رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ملیر کاشف آفتاب عباسی کے مطابق گرفتار ملزمان کے شناخت، تائی نین، ابراہیم، امان اللہ، عبداللہ، اشوک اور بلال کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان کا گروہ شرافی گوٹھ، قائدآباد، اسٹیل ٹاؤن سمیت ضلع ملیر میں ڈکیتی کی 100 سے زاید وارداتیں کرچکا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی 4 عدد موٹرسائیکلیں، 3 پستول، 25 گولیاں، 5 چھینے گئے موبائل اور چھینے گئے 10 موٹر سائیکلوں کے چیجز برآمد ہوئے، ملزمان موٹرسائیکل کے پارٹس فروخت کردیتے تھے۔ ملزمان پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتوں میںجیل کاٹ چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت شاہنواز ، افسر علی، مجتہد حسین ، محمد عادل، راحب علی، ضمیر حسین کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزمان میں وصید، شیراز خان، مبین علی سولنگی اور خدا بخش بھی شامل ہیں۔
بیان کے مطابق گرفتار ملزمان فلائٹ نمبر SV-704 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچے، ملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ گرفتار ملزمان کا تعلق راجن پور ، کشمور، نوشیرو فیروز، لاہور پشاور، مہمند اور لاڑکانہ کے مختلف علاقوں سے ہے، گرفتار ملزمان عمرے کی آڑ میں گداگری میں ملوث پائے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق ابتدائی تفتیش کے ملزمان نے عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گئے تھے، ملزمان سعودی عرب میں گزشتہ کئی ماہ سے گداگری میں ملوث رہے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے تمام ائیر پورٹس پر سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کی تمام پہلووں سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے، گداگری میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں۔