کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ کابینہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سندھ میں بھی پلاسٹک بیگ پر پابندی

ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے صوبے میں پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں سندھ پروہیبیشن آف نان ڈی گریڈ ایبل پلاسٹک پراڈکٹس رولز 2024 میں ترمیم کی منظوری  دی گئی۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سندھ کابینہ نے پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کردی ہے۔ پلاسٹک بیگ میں شاپنگ بیگ، پلاسٹک کیریئر بیگ شامل ہیں۔ اب پلاسٹک بیگ کےکاروبار  اور خریداری  پر  بھی پابندی ہوگی۔پنجاب میں پہلے سے ہی پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد ہے 

پنجاب اسمبلی میں اسرائیلی مظالم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظور 

سندھ کابینہ نے فرسٹ ایئرکراچی کے طلبا کو گریس مارکس دینےکی منظوری بھی دے دی۔ طلبا کو 20 فیصد گریس مارکس کیمسٹری، فزکس اور  ریاضی کے مضامین  میں دیے جائیں گے۔سندھ کابینہ نےکیڈٹ کالج پٹارو کے لیے 200 ملین روپےکی گرانٹ منظورکرلی۔کیڈٹ کالج کرم پور کوبسوں کی خریداری کے لیے ایک کروڑ 65 لاکھ روپے دینےکی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے لیے 2 کروڑ روپےکی منظوری بھی دی۔ کڈنی سینٹرکراچی کے لیے 50 کروڑ روپے کی ون ٹائم گرانٹ اور ایس آئی سی وی ڈی کے لیے 300 ملین روپے گرانٹ کی منظوری بھی دے دی گئی۔ترجمان کے مطابق کابینہ نے سندھ ہیبیچوئل افنڈرز مانیٹرنگ رولز 2025 کی منظوری بھی دے دی۔

مقبول سمارٹ فونز کی فہرست جاری

ترجمان کے مطابق سندھ ہیبیچوئل افنڈرز مانیٹرنگ ایکٹ 2023  میں منظور ہوچکا ہے، اسٹریٹ کرمنلز اور عادی مجرموں کو بریسلیٹ پہنایا جائےگا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری
  • طلبا کو کتنے گریس مارکس ملیں گے؟ حکومت نے منظوری دیدی
  • سندھ میں بھی پلاسٹک بیگ پر پابندی
  • سندھ کابینہ نے فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبہ کو گریس مارک دینے کی منظوری دیدی
  • سندھ کابینہ نے انٹر بورڈ کراچی کے طلبہ کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی
  • وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، کسانوں کیلئے شاندار پیکج لانے کا اعلان
  • کراچی: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں و جرمانے بڑھانے کی تجاویز
  • چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سیکٹر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس
  • ہمارا موقف اور کیس مضبوط ہے، جو بھی سنے گا وہ کینالز منصوبے کو ترک کردے گا، مراد علی شاہ
  • صدر کو دریائے سندھ پر نہروں کی تعمیر کی منظوری کا اختیار نہیں، مراد علی شاہ