توشہ خانہ 2 کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے 2 گواہوں پر جرح مکمل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد کے سینٹرل جج کی عدالت میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نے استغاثہ کے 2 گواہوں پر جرح مکمل کرلی۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی،ملزمان کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے گواہ محمد فہیم اور عمر صدیق کے بیان پر جرح مکمل کرلی
جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ 28 جنوری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا کیس فوری دوسرے بینچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل کو مزید معاونت کی ہدایت کردی تھی۔اس سے قبل 13 جنوری کو توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بریت کی درخواستیں خارج کرنے کے اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل کے فیصلے کو چیلنج کر دیا تھا۔دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد کے وکیل
پڑھیں:
جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان عدالت میں پیش
9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی جب کہ دوران سماعت استغاثہ کے 2 گواہوں کےبیانات ریکارڈ کیے گئے۔
دوران سماعت کانسٹیبل عمران اور ایس ڈی او اویس شاہ بطور گواہ پیش ہوئے۔ گواہ کانسٹیبل عمران نے اس موقع پر جی ایچ کیو حملے کی تصاویر جبکہ ایس ڈی او اویس شاہ کی جانب سے توڑ پھوڑ میں ہونے والے نقصانات کا تخمینہ رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی۔
یہ بھی پڑھیے: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست خارج
نقصانات کی تخمینہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ میں 7 لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔
دوران سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس میں شواہد کے مواد پر مبنی 13 یو ایس بیز عدالت میں جمع کرادی گئیں جس پر عدالات نے کہا کہ وکلا صفائی یو ایس بیز کی کاپیاں حاصل کرسکتے ہیں۔
عدالے نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام اضافی رپورٹس کی نقول مکمل کرکے عدالت میں پیش کی جائیں۔ اس کے بعد مقدمے کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
9 may ghq gate attack imran khan جی ایچ کیو حملہ کیس عمران خان نو مئی