اسلام آباد(صبا ح نیوز)190ملین پاونڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنانے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ ناصر جاوید رانا کا احتساب عدالت سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کردیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کا عہدہ محمد اعظم خان کے بطور جج اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کے بعد سے خالی تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عمران خان، بشریٰ بی بی سیاسی قیدی ہیں، عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مہنگائی مزید بڑھے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں۔ مہنگائی مزید بڑھے گی۔ ایف بی آر گاڑیاں خریدنے جا رہا ہے ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔  

عمر ایوب نے مزید کہا کہ پنجاب کی انتظامیہ پی ٹی آئی کو جلسہ نہیں کرنے دی رہی۔ بلوچستان کے راستے اگر 500 ارب روپے کا پیٹرول اسمگل ہوتا تو اس کا کون ذمہ دار ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی سیاسی قیدی ہیں۔

ضمانت میں توسیع

دوسری جانب لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے عمر ایوب کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 18 فروری تک توسیع کردی۔ عدالت نے پولیس کو تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل  نے استفسار کیا کہ کیا عمر ایوب کی تفتیش مکمل ہوچکی ہے جس پر پولیس نے جواب دیا کہ نہیں ابھی بیانات ریکارڈ ہونا باقی ہیں۔ عمر ایوب نے عدالت کو بتایا کہ میں خود جے آئی ٹی گیا تھا تاہم اپنا موقف پیش نہیں کرپایا۔

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران کو سزا سنانے والے جج کا تبادلہ‘ ناصر جاوید ڈسٹرکٹ جج ویسٹ تعینات
  • توشہ خانہ 2 کیس،عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل نے 2 گواہوں پر جرح مکمل کرلی
  • عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ
  • عمران خان کو 190 ملین پائو نڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کا تبادلہ
  • 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ
  • نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا
  • ‎نیب نے بحریہ ٹاؤن کراچی میں غیر قانونی الاٹمنٹس کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا
  • عمران خان، بشریٰ بی بی سیاسی قیدی ہیں، عمر ایوب