آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں، ڈاکٹر خالد قدومی
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2025 GMT
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا امریکی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ڈاکٹر خالد قدومی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا تھا کہ حماس نے فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا امریکی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ خالد قدومی کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو مصر اور اردن میں بسانے کا منصوبہ ناقابل عمل ہے، مصری فلسطینی عوام کو قبول نہیں کرتے۔ ترجمان حماس کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام آخری سانس تک لڑنے کے لیے تیار ہیں، نیتن یاہو مزید جنگ چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔ ترجمان حماس ڈاکٹر خالد قدومی کا مزید کہنا تھا کہ طوفان الاقصٰی کے بعد اسرائیل کو دنیا کے سامنے بےنقاب کرنے میں مدد ملی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر خالد قدومی کا کہنا تھا کہ تیار ہیں
پڑھیں:
آئی جی پنجاب کا پولیس کلچر ڈے پر ثقافت و روایات کے تحفظ کا عزم
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور ۔ فوٹو فائلآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کلچر ڈے کے موقع پرثقافت اور روایات کے تحفظ کا عزم کرتی ہے۔
ایک بیان میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ محبت، امن اور بھائی چارہ پنجاب کی ثقافت کے نمایاں رنگ ہیں۔
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور نے پسندیدہ وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سوال پر دلچسپ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو پنجاب کی منفرد روایات اور شاندار تہذیب پر ناز ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ثقافتی و تاریخی عمارات اور لوک ورثہ کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔