لاہور : سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ الحمدللہ، عوام کی مشکلات کم ہورہی ہیں، مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے۔

لاہور میں نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں راولپنڈی، اٹک، مری، چکوال، وزیرآباد، حافظ آباد اور منڈی بہا الدین کے ارکان شامل تھے، ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر غور کیا گیا۔

 نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  آپ سب میری طاقت اور عزت ہیں ، الحمدللہ، عوام کی مشکلات میں کمی آ رہی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز کی محنت سے پنجاب میں بہتری نظر آ رہی ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی 12سے 14روپے میں مل رہی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہماری کارکردگی پر سب سے بڑا چیک عوام اور نوازشریف ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی رنگ روڈ دسمبر تک مکمل کرنے اور گوجرانوالہ کے ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نواز شریف مریم نواز رہی ہے

پڑھیں:

پاک امریکا تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مریم نواز

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوچکا ہے، دونوں ممالک کے تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مریم نواز سے امریکی کانگریس کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکہ تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کرنے والوں میں کانگریس مین ٹام سوزی، جوناتھن جیکسن، پولیٹیکل آفیسر نکھل ہاکن، قائم مقام امریکی سفیر نتالی بیکر اور امریکی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز شامل تھے۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات کے استحکام اور فروغ کے لیے مؤثر اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی وفد کو پنجاب میں زرعی صنعت، آئی ٹی، توانائی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اور سرمایہ کاروں کو اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے ذریعے تمام سہولیات ون ونڈو پلیٹ فارم پر فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے پارلیمانی سطح پر وفود کے تبادلوں میں اضافے کی تجویز بھی پیش کی اور کہا کہ پنجاب میں غیر ملکی اداروں کی سرمایہ کاری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک امریکہ تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہو چکا ہے۔ ہم پاک امریکہ تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اس پارٹنرشپ میں مزید وسعت کی گنجائش موجود ہے۔ پنجاب نئی جہت دینے کے لیے تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے: مریم نواز شریف
  • پاک امریکا تعلقات کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، مریم نواز
  • نواز شریف اور مریم نواز بسنت کروانا چاہتے ہیں، کامران لاشاری
  • مریم نواز کی ترکیہ کے نائب صدر سے ملاقات، تعلیمی منصوبوں، معاشی شراکت داری کے فروغ پر اتفاق
  • طیب اردگان، امینہ سے ملاقات: گرلز ایجوکیشن کیلئے عالمی معاہدہ کیا جائے: مریم نواز
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • انطالیہ: مریم نواز کی ترک صدر اور خاتون اول سے ملاقات
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا مغل پورہ میں کھلے مین ہول میں گر کر پانچ سالہ بچے کے جاں بحق ہونے پر نوٹس
  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات