فروری کے دوران ڈالر کی قیمت کہاں تک پہنچے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی:
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
غیرملکی ٹریژری ادارے ٹریس مارک کی شرح سود میں کمی کے باعث غیرملکیوں کی مارکیٹ ٹریژری بلوں سے سرمائے کے انخلا اور زرمبادلہ کے ذخائر میں تسلسل سے کمی کے تناظر میں فروری کے دوران ڈالر 280روپے کی سطح تک پہنچنے کی پیشگوئی، بیرونی ادائیگیوں کے لیے ریگولیٹر کی زرمبادلہ کی خریداری سرگرمیوں اور درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی۔
ڈالر کے انٹربینک ریٹ 279روپے سے بھی تجاوز کرگئے، انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر میں ایک موقع پر 09پیسے کی کمی سے 278روپے 85پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔
سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 10پیسے کے اضافے سے 279روپے 04پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 09پیسے کے اضافے سے 280روپے 88پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔
وزیراعظم کے دورہ آذربائیجان میں 2ارب ڈالر پاکستان میں سرمایہ کاری کی توقعات اور رواں سال اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے 35ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی موصول ہونے کی اطلاعات کو زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں نے نظرانداز رکھا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل زرمبادلہ کی ڈالر کی قدر کی سطح
پڑھیں:
سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، نئی بلند ترین سطح پر
کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ آج ہفتے کے روز بھی فی تولہ قیمت 400 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 5 ڈالر کے اضافے سے 2797 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 3000 ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے، جس کی وجہ سے عالمی اور مقامی سطح پر قیمتیں نئی بلندیوں پر پہنچنے کا امکان ہے۔