اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا۔

الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کوانتخابی نشان گھڑیال الاٹ کردیا ہے،  عوام پاکستان پارٹی نے انٹرا پارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے۔

الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کو تسلیم کرلیا۔

واضح رہے کہ 8 فروری 2024 کے الیکشن کے بعد6 نئی سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے2024 میں بلوچستان قومی اتحاد، پاکستان عوامی قوت، پاکستان خدمت خلق لیگ، ٹیکنالوجی موومنٹ پاکستان اور پختونخواعوامی نیشنل پارٹی شامل ہوئی جب کہ 2025 میں پہلی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن نے رجسٹرکرلیا، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈسیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عوام پاکستان پارٹی کو الیکشن کمیشن

پڑھیں:

پاکستان تحریک انصاف کا انٹراپارٹی کیس کی سماعت 11فروری کومقرر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2025ء)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔الیکشن کمیشن پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس پر11 فروری کو سماعت کرے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، رؤف حسن اور پی ٹی آئی کے منحرف کارکنان کو بھی نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے اکبر ایس بابر اور دیگر درخواست گزاروں کو بھی نوٹس جاری کر دیا گیا، پی ٹی آئی کی جانب سے گزشتہ سماعت پر جواب جمع کروانے کے لئے مہلت مانگی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سکندر راجہ انٹرا پارٹی الیکشن کیس سننے کے اہل نہیں، مسرت چیمہ
  • شاہد خاقان عباسی کی جماعت کے انتخابی نشان کا اعلان کر دیا گیا
  • عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا
  • الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹر پارٹی الیکشن کیس 11 فروری کو سماعت کے لیے مقرر کردیا
  • الیکشن کمیشن نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا
  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعت ’عوام پاکستان‘ کو انتخابی نشان الاٹ کردیا
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس 11 فروری کو سماعت کیلئے مقرر
  • پاکستان تحریک انصاف کا انٹراپارٹی کیس کی سماعت 11فروری کومقرر
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی کیس 11 فروری کو سماعت کیلیے مقرر