بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آرمی چیف کو خط لکھنے کا معاملہ، پی ٹی آئی کی ایک اور ڈرامے کی کوشش ناکام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی طرف سے آرمی چیف کو خط لکھنے کا معاملہ، پی ٹی آئی کی ایک اور ڈرامے کی کوشش ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز) سابقہ چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف
سے آرمی چیف کو ایک نا معلوم خط لکھنے پر تحریک انصاف کا ایک اور ناکام ڈرامہ کرنے کی کوشش، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پہلے تو اس طرح کا کوئی خط ملا ہی نہیں، اگر ایسا کوئی خط ہے بھی تو اسٹیبلشمنٹ کو اُسے وصول کرنے کا رتی بھر بھی شوق نہیں، کیونکہ اسٹیبلشمنٹ پہلے ہی یہ بات واضح طور پر بتا چکی ہے کے اگر کسی بھی معاملے پر بات کرنی ہے تو سیاستدانوں سے کریں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کی
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو بطور سابق وزیراعظم خط لکھا ہے، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر : فوٹو فائلچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو بطور سابق وزیر اعظم خط لکھا ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے خط میں سپہ سالار سے پالیسیوں پر نظر ثانی کا کہا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ ہم انتشار نہیں چاہتے فوج ہماری ہے، افواج پاکستان بہت قربانیاں دے رہی ہے، بانی پی ٹی آئی کا خط آج میڈیا کے سامنے آجائے گا، بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت میں 9 صحافیوں کو خط کی تفصیل بتائی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط پی ٹی آئی کا پالیسی شفٹ نہیں ہے۔