ڈسٹرکٹ بار ملتان میں ولادت امام حسین کی مناسبت سے جشن کا اہتمام، وکلاء کی بڑی تعداد شریک
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
وکلاء رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین کی عملی زندگی اور کربلا میں شہادت نے ہمیں حق سچ کا ساتھ دینے کا درس دیا ہے، امام حسین و اہلبیت سے محبت ہی ہمیں اللہ اور رسول کے نزدیک کر سکتی ہے اور ہماری بخشش کا سبب بن سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیراہتمام اور سادات لائرز گروپ کے زیرانتظام سالانہ جشن امام حسین علیہ السلام کا اہتمام کیا گیا، جشن امام حسین کی تقریب سے ملک جاوید علی ڈوگر، ملک عدنان احمد، ملک نصیر تھیم، سید اقبال مہدی زیدی، حسنین بخاری، مرزا عزیز اکبر بیگ، سید ریاض الحسن گیلانی، سید عارف حسن شاہ، ذاکر نقوی، بلال بٹ، مہر اقبال سرگانہ، شیخ ارشد محمود، علی الطاف گیلانی، فیاض زیدی، رانا محمد شاہد نسیم، محسن ہمدانی، عرفان نقوی اور قارب نوید ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین کی عملی زندگی اور کربلا میں شہادت نے ہمیں حق سچ کا ساتھ دینے کا درس دیا ہے، امام حسین و اہلبیت سے محبت ہی ہمیں اللہ اور رسول کے نزدیک کر سکتی ہے، ہماری بخشش کا سبب بن سکتی ہے، ہمیں اپنی نئی نسل کو واقعہ کربلا اور شہدائے کربلا کے واقعات سے روشناس کرانا ہوگا۔ تقریب کے آخر میں کیک کاٹا گیا اور شرکا میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور دعا کرائی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امام حسین کی سکتی ہے
پڑھیں:
جے یو آئی سندھ کے زیر اہتمام ’’اسرائیل مردہ باد ملین مارچ‘‘ ہوگا
اپنے بیان میں علامہ راشد سومرو نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کریں اور فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کریں، پاکستان کو سلامتی کونسل میں فعال کردار ادا کرنا چاہیئے اور مسلم افواج کو غزہ میں مظلوموں کی مدد کے لیے بھیجا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سندھ کے زیر اہتمام ”اسرائیل مردہ باد ملین مارچ“ اتوار 13 اپریل کو 4 بجے شام شاہراہِ قائدین کراچی میں منعقد ہوگا۔ جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری کے مطابق اس تاریخی مارچ سے جے یو آئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان، فلسطین کے نمائندے اور مختلف مذہبی و سماجی تنظیموں کے رہنما خطاب کریں گے۔ مارچ کی تیاریوں اور انتظامات کا فائنل جائزہ جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے لیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ انبیاء کی سرزمین پر صیہونی قبضہ اور وہاں جاری بمباری انسانیت کے خلاف کھلی جنگ ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کریں اور فلسطینیوں کی کھل کر حمایت کریں۔ علامہ سومرو نے کہا کہ پاکستان کو سلامتی کونسل میں فعال کردار ادا کرنا چاہیئے اور مسلم افواج کو غزہ میں مظلوموں کی مدد کے لیے بھیجا جائے۔ انہوں نے امریکہ و اسرائیل کے مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری کی بے حسی پر افسوس کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر اے جی انصاری نے غیرت مند عوام سے اپیل کی کہ وہ کل کی کانفرنس میں بھرپور شرکت کرکے فلسطینی بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔