جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر کا کہنا ہے کہ بھارت جتنا مرضی مظلوم کشمیریوں پر ظلم کر لے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے، مظلوم کشمیریوں کی حمایت کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، جنرل سیکرٹری نور خان ہانس ایڈوکیٹ، سرپرست حافظ محمد عمر شیخ، ضلعی ناظم اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں کی آزادی و خود مختاری کے لیے قائد مولانا فضل الرحمن اور دیگر اکابرین کی قیادت میں جدوجہد جاری رکھیں گے، اقوام متحدہ ذمہ دارانہ کردار ادا کرے، جے یو آئی ملتان ضلع کے زیراہتمام پانچ فروری کو مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر ریلی مدرسہ قاسم العلوم گلگشت سے جلال باقری مسجد تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جبکہ 8 فروری کو جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری جے یو آئی ملتان ضلع کے مجلس عمومی اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ قاسم العلوم گلگشت میں پانچ فروری کو یوم کشمیر ریلی اور آٹھ فروری کو مولانا عبدالغفور حیدری کی ملتان آ مد کے حوالے سے انتظامات کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

 جس میں مفتی حبیب اللہ بلال، مولانا زاہد حبیب، مولانا خواجہ محمد عبدالمالک، قاری محمد طیب فرید، قاری عبدالروف، قاری محمد یاسین، مولانا محمد جہانزیب، مولانا محمد یوسف مدنی، صاجزادہ محمود احمد نقشبندی، مولانا جاوید اقبال ودیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر جے یو آئی ضلع ملتان کے آٹھ فروری کو ہونے والے مرکزی مجلس عمومی اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں، جبکہ اس موقع پر جے یو آئی کے سابقہ کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا اور پانچ فروری کو یوم کشمیر اور آٹھ فروری کو مولانا عبدالغفور حیدری کی ملتان آمد کے سلسلے میں منعقدہ پروگرامز کو ختم شکل دی گئی۔ مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ بھارت جتنا مرضی مظلوم کشمیریوں پر ظلم کر لے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں کی آزادی کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے اور مظلوم کشمیریوں کی حمایت کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، انشااللہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم کشمیریوں کو آزادی حاصل ہوگی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مظلوم کشمیریوں کی آزادی جے یو آئی فروری کو کے لیے

پڑھیں:

انگریزی میں نہیں اردو میں بات کروں گا؛ رضوان کی ویڈیو وائرل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن میں تیسرے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کی انگریزی کے بجائے اردو میں بات چیت نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بنالیا۔

گزشتہ روز نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، ہائی اسکورننگ میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ناٹ آؤٹ 105 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

رضوان کی اننگز کی بدولت کنگز کو 235 رنز کا ہدف ملا تاہم حریف ٹیم کے بیٹر جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 14 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیل ڈالی اور ملتان سلطانز سے فتح چھین لی۔

مزید پڑھیں: وِن یا لَرن؛ ملتان سلطانز کے مالک نے اپنے "کپتان" کو ٹرول کردیا

میچ سے قبل ہوئے ٹاس کے دوران محمد رضوان نے انگریزی کے بجائے اردو کو فوقیت دی اور کہا کہ مجھے اردو میں بات کرنی ہے، جس کے بعد انہوں نے اردو میں گفتگو کی۔

مزید پڑھیں: بھارتی میڈیا عامر، صائم کے درمیان تلخ جملوں کی جھوٹی خبریں پھیلانے لگا

رضوان کے اس اقدام کو مداحوں کی جانب سے سراہا گیا جس کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں: "آپکی کپتانی میں کافی سیکھ لیا" کیا ملتان سلطانز ون کی طرف جائیگی؟

واضح رہے کہ میچ سے قبل ہونیوالی پریس کانفرنس میں محمد رضوان سے انکی انگریزی سے متعلق سوال کیا گیا تھا جس پر ملتان سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے صحیح انداز اپنا سکوں لیکن میری مادری زبان نہیں، اس لیے مشکل پیش آتی ہے لیکن اب کوشش کروں گا اردو میں ہی گفتگو کروں۔

 

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنر ل مقبوضہ کشمیر میں فوری مداخلت کریں، محمود ساغر
  • بارہ کہو میں نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات غزہ کے مظلوم بچوں کے نام
  • بہارہ کہو میں نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات غزہ کے مظلوم بچوں کے نام
  • نیا وقف قانون سیاسی ہتھیار ہے مسلمانوں کیلئے ہرگز موزوں نہیں ہے، مولانا محمود مدنی
  • ہزاروں لوگوں کی اسرائیل مخالف مارچ میں شرکت ٹرمپ کیلئے بھی پیغام ہے، مولانا راشد محمود
  • میچ کے دوران محمد عامر نے قریب آکر کیا کہا تھا؟ صائم ایوب نے بتا دیا
  • کل جماعتی حریت کانفرنس کا مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اظہار تشویش
  • انگریزی میں نہیں اردو میں بات کروں گا؛ رضوان کی ویڈیو وائرل
  • عالمی برادری نظربند کشمیریوں کی رہائی کیلئے اقدامات کرے
  •  بیت المقدس ان اسلامی دشمنوں کا خاص ٹارگٹ ہے اس کے بعد دیگر اسلامی ملک لپیٹ میں آئی گے، مفتی صدیق