Islam Times:
2025-02-03@20:42:27 GMT

ڈونلڈ ٹرمپ کا جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT

ڈونلڈ ٹرمپ کا جسٹن ٹروڈو سے ٹیلی فونک رابطہ

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا امریکی بینکوں کو کھولنے یا کاروبار کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا، یہ سب کیا ہے؟ میکسیکو اور کینیڈا کی سرحدوں سے آنیوالی منشیات سے امریکا میں لاکھوں لوگ مرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بعدازاں امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم ٹروڈو سے فون پر بات کی ہے، کچھ دیر بعد دوبارہ بات کروں گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا امریکی بینکوں کو کھولنے یا کاروبار کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا، یہ سب کیا ہے؟ میکسیکو اور کینیڈا کی سرحدوں سے آنے والی منشیات سے امریکا میں لاکھوں لوگ مرچکے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی بہت سی چیزیں اور منشیات کی جنگ بھی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کے کینیڈا کی درآمدات پر عائد کردہ 25 فیصد ٹیکسوں کا نفاذ کل سے ہو رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی صدر

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کو معاشی ہتھیار بنالیا: کینیڈین وزیرِاعظم

کینیڈا کے وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کو بھی معاشی ہتھیار میں تبدیل کرلیا ہے اور اب وہ کینیڈا سمیت کئی ممالک کو دھماکا رہے ہیں۔ امریکا کی طرف سے عائد کیے جانے والے 25 فیصد ٹیرف پر کینیڈا میں شدید ردِعمل ظاہر ہوا ہے۔

صدر ٹرمپ نے میکسیکو سے درآمدات پر بھی 25 فیصد اور چین سے درآمدات پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔ کینیڈا کی سابق وزیرِخزانہ اور وزیرِاعظم کے منصب کی امیدوار کرسٹیا فریلینڈ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ سے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر عائد کیا جانے والے ٹیرف دراصل معاشی جنگ کے اسلحہ خانے کا حصہ ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کینیڈا کی جوابی کارروائی سے امریکی حیرت زدہ رہ جائیں گے۔

کرسٹیا فریلینڈ کا کہنا ہے کہ جو کچھ بھی صدر ٹرمپ کر رہے ہیں وہ نِرا پاگل پن ہے۔ کینیڈا سے اُس کے بہترین دوست اور پارٹنر نے غداری کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ہماری خود مختاری پر حملہ کیا ہے۔ سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے کرسٹیا فریلینڈ نے کہا کہ عالمی تجارت میں اس نوعیت کے فیصلے اور اقدامات بہت سوچ سمجھ کر کیے جاتے ہیں مگر لگتا ہے ٹرمپ نے طے کرلیا ہے کہ ذہن کو تو استعمال کرنا ہی نہیں ہے۔

کرسٹیا فریلینڈ نے دسمبر 2024 میں جسٹن ٹروڈو سے پالیسی پر اختلاف کے باعث استعفٰی دے دیا تھا اور اب وہ کینیڈین وزیرِاعظم کے منصب کی امیدوار ہیں۔ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے معاشی اقدامات کی ناقد رہی ہیں اور امریکی صدارتی انتخابی مہم کے دوران اُن کی بڑھکوں پر شدید نکتہ چینی کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کینیڈین وزیرِاعظم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بھی ایسی اشیا کی فہرست جاری کریں جن کی درآمد پر غیر معمولی شرح سے ٹیرف عائد کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی طرف سے عائد جانے والے ٹیرف کے جواب میں کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اقدامات کا اعلان کیا ہے اور ہوسکتا ہے کہ جلد ہی کم و بیش ڈیڑھ کروڑ کینیڈین ڈالر مالیت کی اشیا کے امریکا میں مہنگا ہوجانے پر کینیڈین اتھارٹیز بھی ایسے ہی اقدامات کے ذریعے جواب دیں اور کینیڈا میں امریکی اشیا و خدمات بھی مہنگی ہوجائیں۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کو معاشی ہتھیار بنالیا: کینیڈین وزیرِاعظم
  • کینیڈا کا جوابی وار ،امریکی درآدات 25 فیصد ٹیکس عاید کردیا،ہماری مشکلار بڑھیں گی،ٹرمپ
  • ٹیرف اضافے سے کچھ تکلیف ہوگی لیکن نتائج شاندار ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ
  •  چین، میکسیکو اور کینیڈا کے بعد جاپان کابھی  ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی پراظہار تحفظات 
  • مصری صدر کا امریکی صدر سے ٹیلی فون پر رابطہ
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا 18فروری سے تیل اور گیس پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • ٹرمپ کا 18 فروری سے تیل و گیس پر ٹیرف کا اعلان
  • امریکا نے ٹیرف لگایا تو زبردست جواب دینگے، جسٹن ٹروڈو
  • ٹرمپ نے ٹیرف نافذ کیا تو کینیڈا کا جواب بھرپور لیکن معقول ہوگا، کینیڈین وزیراعظم