صدر مملکت آصف علی زرداری 4 روزہ دورے پرکل چین جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کل چار روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوں گے انہیں چینی ہم منصب نے دورے کی دعوت دی تھی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کل سے 8 فروری تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ انہیں چینی ہم منصب ژی جن پنگ نے چین آنے کی دعوت دی تھی۔
صدر مملکت اس دورے کے دوران چینی ہم منصب اور وزیر اعظم سمیت ودیگر قیادت سے ملاقاتیں کرینگے۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان اور چین تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
صدر مملکت کے ہمراہ اعلی سطح کے وفد وفد میں بلال بھٹو زرداری ،خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری ، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی ،وزیر داخلہ محسن نقوی شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری چینی صدر شی چنگ پنگ سے ملاقات کریں گے اور 5 نومبر کو شنگھائی عالمی نمائش میں بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق چینی قیادت سے ملاقاتوں میں سی پیک فیز 2، پاک چین تعلقات ،علاقائی و عالمی سلامتی سمیت دیگر باہمی امور پر پر مشاورت ہو گی جبکہ،بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو چین کے سرمائی گیمز مقابلے دیکھنے بھی جائیں گے۔
اس دورے کے دوران ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی وتجارتی تعاون، انسداد دہشتگردی، سیکیورٹی تعاون کے معاملات زیر غور آئیں گے جب کہ چین کے سی پیک اور مستقبل کے روابط کے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان عالمی اور علاقائی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور کثیر الجہتی فورمز پر تعاون پر ببھی غور کیا جائے گا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران صدر آصف زرداری ہربن 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں بھی شرکت کرینگے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صف علی زرداری صدر مملکت ا کے مطابق
پڑھیں:
وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ؛ زخمی جوانوں کی عیادت کریں گے
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوگئے ہیں۔
پریس ونگ پرائم منسٹر آفس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے دورۂ کوئٹہ کے دوران گزشتہ دنوں قلات میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ میں صوبائی قیادت سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر انہیں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دیہ جائے گی۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیرِ توانائی اویس لغاری بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔