سعودی عرب میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
ریاض(نیوز ڈیسک)فلکی حساب سے یکم مارچ بروز ہفتےکو سعودی عرب میں پہلا روزہ ہوگا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی ایوان شاہی کے مشیر اور سعودی علمابورڈ کے رکن شیخ عبد اللہ بن سلیمان المنیع نےکہا ہے کہ فلکی حساب سے یکم مارچ کو مملکت میں پہلا روزہ ہوگا۔
شیخ عبد اللہ بن سلیمان کا کہنا تھا کہ فلکی حساب سے معلوم ہوا ہےکہ اس بار ماہ رمضان 29 دن کا ہوگا اور 29 مارچ کو آخری روزہ ہوگا۔اس حساب سے سعودی عرب میں عیدالفطر 30 مارچ کو ہونےکا امکان ہے۔
شیخ عبد اللہ بن سلیمان نے واضح کیا کہ یہ رپورٹ فلکی حساب سے تیار کی گئی ہے، یکم رمضان کا باقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کرے گی۔
شیخ عبد اللہ بن سلیمان کا مزید کہنا تھا کہ جمعہ 29 رجب کو رات 3 بج کر 44 منٹ پر ماہ رمضان کے چاندکی پیدائش ہوگی اور رمضان کا چاند سورج غروب ہونے کے بعدکم و بیش 32 منٹ تک افق پر رہےگا جس کے باعث اس کا نظارہ آسانی سے ہوسکےگا۔
ایک رپورٹ کے مطابق 2031 تک رمضان المبارک موسم سرما میں ہوگا اورپھر 8 سال تک یعنی 2039 تک موسم خزاں میں آئےگا۔
مزیدپڑھیں:دودھ کی قیمت میں حیران کن طور پر کمی ، 200 روپے سے 120 پر آگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شیخ عبد اللہ بن سلیمان
پڑھیں:
3 روزہ اوررسیز پاکستانیز کنونشن کا آج اسلام آباد میں آغاز ہورہا ہے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر منعقد ہونے والے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا آج اسلام آباد میں آغاز ہورہا ہے۔
اس کنونشن کا مقصد ملکی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنونشن کے لیے آنے والے مہمانوں کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کی حیثیت دی جائے گی اور ایئرپورٹ پر ان کے شایان شان استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: مالی سال کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر آنے کی توقع
کنونشن میں مہمانوں کی ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرا، او پی ایف ،اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز ہوں گی جن میں اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات اور تجاویز سنی جائیں گی۔
اس کنونشن میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے اور مہمانوں سے خطاب کریں گے۔
کنونشن کے اختتام پر وزیراعظم کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں اعشائیہ بھی دیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں