پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم کے پویلینز کے نئے نام رکھ دیے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کے پویلینز کے نئے نام رکھ دیے۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کے نوتعمیر شدہ میدان کی مین بلڈنگ کے پویلین اینڈ کو اب جناح اینڈ کہا جائے گا۔جبکہ فار اینڈ بلڈنگ کا نیا نام اب اقبال اینڈ رکھا گیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم کا نام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد تبدیل ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیمپیئنز ٹرافی کے پاکستان ٹور میں کونسے شہر شامل ہیں؟
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی شریک ممالک کا ٹور مکمل کرنے کے بعد ایک بار پھر میزبان ملک پاکستان پہنچ چکی ہے، جس کے بعد چمچماتی ٹرافی کا پاکستان ٹور کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق، پاکستان ٹور کے دوران ٹرافی کو 14 دنوں میں 10 مختلف شہروں میں لے جایا جائے گا۔ ٹرافی کو آج شیخوپورہ کے تاریخی ہرن مینار کمپلیکس لے جایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کب اور کہاں ہوگی، پی سی بی نے فیصلہ کرلیا
ٹرافی ٹور کے دوسرے مرحلے میں ٹرافی کو شیخوپورہ کے بعد بہاولپور، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، پشاور اور کوئٹہ بھی لے جایا جائے گا۔
اس 14 روزہ دورے کا اختتام 14 فروری کو کراچی میں ہوگا جہاں اسے نیشنل اسٹیڈیم میں لایا جائے گا۔ اس سے پہلے، ٹرافی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم بھی لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا جو 19 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان ٹور چیمپیئنز ٹرافی دوسرا مرحلہ شروع کن شہروں میں