ملک کے وجود پر حملہ آور ہونا سیاسی جدوجہد نہیں، عمران خان ریاست کو شکست دینے پر تلے ہیں، رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان عمران خان ریاست کو شکست دینے پر تلے ہوئے ہیں، کیا ملک کے وجود پر حملہ آور ہونا سیاسی جدوجہد ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کا مقصد ہے کہ فوج اور عوام میں غلط فہمیاں پیدا کی جائیں، خط لکھ کر دہشتگردوں کی سپورٹ کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات سامنے آگئے
رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان ایک عرصے سے ایک ہی مہم پر لگے ہوئے ہیں، معلوم نہیں ان کو سمجھ نہیں آرہی یا جان بوجھ کر ایسا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ججز کا تبادلہ کوئی ماورائے آئین اقدام نہیں، سوال اٹھانے پر آئیں تو ججز کے خط لکھنے پر بھی سوال اٹھایا جا سکتا ہے۔
مشیر وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان کے نام سے لکھے جانے والے خطوط کے پیچے لابیز کام کررہی ہیں۔
واضح رہے کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر کو خط لکھا ہے جس میں پالیسی میں ردوبدل کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں عمران خان نے آرمی چیف کو خط کیوں لکھا؟ بیرسٹر گوہر نے وجہ بتادی
عمران خان نے خط میں لکھا کہ فوج بھی میری ہے اور ملک بھی میرا ہے، ہمارے فوجی پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہو لیکن افسوسناک امر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں کی وجہ سے فوج اور عوام میں خلیج دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف خط تبادلے ججز خط خلیج دہشتگردی رانا ثنااللہ عمران خان غلط فہمیاں وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف خط تبادلے خلیج دہشتگردی رانا ثنااللہ غلط فہمیاں وی نیوز رانا ثنااللہ کہ عمران خان نے کہاکہ
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ
190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنانے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
190 ملین پاؤنڈ کیس wenews احتساب عدالت اسلام آباد بشریٰ بی بی جج کا تبادلہ عمران خان کو سزا ناصر جاوید رانا وی نیوز