ٹرمپ کا میکسیکو پر ٹیرف ایک ماہ کیلئے موخر کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو پر عائد ٹیرف ایک ماہ کیلئے موخر کرنے کا اعلان کردیا۔
اپنے حالیہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میکسیکو کے ساتھ سرحدی معاملات پر بات چیت جاری ہے اور دونوں ملک معاہدے تک پہنچنے تک مذاکرات جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کی تصدیق بھی کردی ہے۔
نیوز کانفرنس کے دوران میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیرف ایک ماہ کیلئے روکنے پر اتفاق ہوگیا ہے اور سرحدی معاہدے تک ٹیرف کو روک دیا گیا ہے۔
انہوںنے کہا کہ امریکا اور میکسیکو نے اسمگلنگ روکنے کیلئے مل کر کام کا عہد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میکسیکو امریکی سرحد پر 10 ہزار فوجی تعینات کرے گا اور فوجیوں کی تعیناتی کا مقصد سمگلنگ کو روکنا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ کی صدر
پڑھیں:
امریکا نے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کردیے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کردیے۔
دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں۔
کینیڈین حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے، تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس دس فیصد لگایا گیا ہے۔
اسی طرح میکسیکو سے برآمد اشیا پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ چین سے امریکا بھیجی جانیوالی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق کسی کے لیے کوئی استثنا نہیں ہے، ٹیرف کا عارضی پلان منگل سے نافذالعمل ہوگا۔
وائٹ ہاؤس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے ٹیرف کے جواب میں ردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے اس اقدام سے عدم استحکام سے دوچار کرنیوالی تجارتی جنگ کا اسٹیج تیار ہوگیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام سے میکسیکو کا انضمام کرنے کی کوششوں کو بھی دھچکہ پہنچنے کا اندیشہ ہے۔