ڈمی حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتا چل گیا، اسد قیصر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اختیار نہیں، یہ ڈمی ہیں، حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتا چل گیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے ایسا کمیشن بنانے کا کہا تھا، جو حکومت اور اپوزیشن کو قبول ہو۔
ریونیو میں 49 فیصد اضافے کا مطلب گورننس اچھی ہے، علی امین گنڈاپوروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہم نے حکومتی ریونیو میں 49 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہم سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوا، یہ حکومت ڈمی ہے اس کے پاس اختیار نہیں ہے، حکومت کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آئین کی بالادستی کا مطلب آزاد عدلیہ ہے، وکلا تحریک کی حمایت اور لانگ مارچ کو سپورٹ کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری پٹیشن ایک مہینے سے نہیں لگ رہی، انصاف نہیں دیں گےتو ہم کہاں جائیں گے، تمام ادارے ایک دوسرے کا احترام نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا۔
اسد قیصر نے یہ بھی کہا کہ آئین کی بالادستی کےلیے شاہد خاقان عباسی اور دیگر سے بات کی ہے، اس ایک پوائنٹ ایجنڈا پر ہم نے مشترکہ طور پر آگے بڑھنا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
امریکی خاتون کا مذاق نہ اڑائیں انہیں احترام کیساتھ ملک بدر کریں: نادیہ حسین کی حکومت سے اپیل
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان نادیہ حسین نے حکومت سے مخلصانہ اپیل کی ہے کہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کا مذاق نہ اڑائیں اور انہیں احترام کے ساتھ ملک بدر کریں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماڈل نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے حکومت اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اونیجا کا تماشہ نہ بنایا جائے بلکہ انہیں واپس امریکا بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں۔
View this post on InstagramA post shared by Nadia Hussain Khan (@nadiahussain_khan)
انہوں نے کہا کہ 33 سالہ اونیجا کی کہانی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جو 19 سالہ پاکستانی بچے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان آئی ہیں اور مجھے یہ جان کر حیرانی ہوئی ہے کہ وہ اکتوبر سے یہاں موجود ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ مجھے صرف ایک بات کہنی ہے کہ میں نے اب تک اونیجا کی جو باتیں سنی ہیں مجھے نہیں لگتا کہ ان کی ذہنی کیفیت صحیح ہے، میرا مقصد ان کا مذاق اُڑانا نہیں ہے بلکہ انہیں واپس بھیجنا چاہیے۔
نادیہ حسین نے کہا کہ سماجی تنظیم کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس نے بلکہ صحیح اقدام اُٹھایا تھا جو انہیں واپس بھیج رہے تھے، اب ان کو لے کر پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں، ان کے بارے میں اور چیزیں سامنے آ رہی ہیں، یہ صحیح نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ان سے یہ درخواست کرتی ہوں کہ امریکی قونصلیٹ سے رابطہ کر کے انہیں واپس امریکا بھیجا جائے، یہاں پر جو ان کا تماشہ بن رہا ہے وہ ٹھیک نہیں، وہ جس ذہنی پریشانی یا مجبوری کی وجہ سے پاکستان آئی ہیں اور جو بھی ان کے ساتھ یہاں پر ہو رہا ہے اس پر افسوس ہوتا ہے۔
نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے، وہ بے گھر ہیں اور یہ معاملہ چاہے مرد ہو یا عورت کسی کے لیے بھی ٹھیک نہیں، حکومت کو چاہیے کہ ان کو ڈی پورٹ کریں، ان سے متعلق کوئی بھی بات نہیں ہونی چاہیے اور نہ ہی ان سے بات کرنی چاہیے۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا ہے کہ اونیجا کو امریکی ایمبیسی کے حوالے کیا جائے اور پھر انہیں ڈی پورٹ کیا جائے۔