مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں برآمدات میں 1.77 ارب ڈالر کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
اسلام آباد:رواں مالی سال 2024-25 کے پہلے 7مہینوں (جولائی تا جنوری) میں ملکی برآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں برآمدات کا مجموعی حجم 19.55 ارب ڈالر تک جا پہنچا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.77 ارب ڈالر (10 فیصد) کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسی مدت میں درآمدات میں بھی 6.
ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تو جنوری 2025 میں دسمبر کے مقابلے میں برآمدات 0.31 فیصد بڑھ کر 2.92 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ جنوری 2024 کے مقابلے میں اس میں 4.59 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
دوسری جانب جنوری میں درآمدات میں کمی دیکھی گئی جو دسمبر کے مقابلے میں 2.33 فیصد کم ہوکر 5.23 ارب ڈالر رہیں، جس کے باعث تجارتی خسارے میں بھی 5.47 فیصد کمی آئی اور یہ 2.31 ارب ڈالر تک محدود ہو گیا، تاہم جنوری 2024 کے مقابلے میں جنوری 2025 میں تجارتی خسارے میں 17.78 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مقابلے میں ارب ڈالر
پڑھیں:
آئندہ مالی سال کیلیے دفاعی بجٹ کا تخمینہ کیا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد:آئندہ مالی سال کے لیے دفاعی بجٹ میں 159ارب روپے اضافے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دفاعی اخراجات کا تخمینہ 2ہزار281 ارب روپے ہے، رواں مالی سال کے مقابلے نئے مالی سال دفاعی بجٹ میں 7.49 فیصد اضافے کا تخمینہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ 14.16 فیصد زیادہ مختص کیا گیا۔
حکومت نے رواں مالی سال 2024-25 کے لیے دفاعی بجٹ 2ہزار 122ارب روپے مختص کیا۔ گزشتہ مالی سال 2023-24 میں دفاعی اخراجات ایک ہزار 858 ارب 80کروڑ روپے رہے تھے۔
گزشتہ سال کے مقابلے رواں مالی سال دفاعی بجٹ میں 263 ارب 20کروڑ روپے اضافہ کیا گیا۔